نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اپنی بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ نیشنل ہیرالڈ کیس میں پوچھ گچھ کے تیسرے دور کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچ گئی ہیں۔ اس سے پہلے 21 جولائی کو ای ڈی نے ان سے دو گھنٹے جبکہ 26 جولائی کو چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کی مخالفت میں پورے ملک میں کانگریس لیڈروں نے مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتاریاں دی تھیں۔ Sonia Gandhi To Appear Before ED Today
ای ڈی کی کارروائی کے خلاف کانگریس کارکنان کے احتجاج کے درمیان، سونیا گاندھی ایجنسی کے سمن پر بیان دینے کے لیے صبح ایجنسی کے دفتر پہنچیں۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیشی افسران نے انہیں لنچ کے وقت گھر جانے دیا۔ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ تقریباً 3.30 بجے ای ڈی کے دفتر گئیں۔ اس سے پہلے ای ڈی نے 21 جولائی کو گاندھی سے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ Sonia Gandhi to appear before the ED third time
وہیں سونیا سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف پارٹی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا اہتمام کیا گیا۔ ملک بھر میں کانگریس کا ستیہ گرہ جاری ہے۔ کانگریس ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ سے وجئے چوک تک احتجاجی مارچ نکالا۔ اس دوران پولس نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور 50 ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے قریب نارتھ فاؤنٹین سے حراست میں لے لیا تھا حالانکہ تقریبا چھ گھنٹے بعد پولیس نے راہل گاندھی کو رہا کر دیا۔ Rahul Gandhi released from detention
-
#WATCH | Congress leader Rahul Gandhi detained by Delhi Police at Vijay Chowk
— ANI (@ANI) July 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Congress MPs had taken out a protest march from Parliament to Vijay Chowk pic.twitter.com/kjfhKx0Gvd
">#WATCH | Congress leader Rahul Gandhi detained by Delhi Police at Vijay Chowk
— ANI (@ANI) July 26, 2022
Congress MPs had taken out a protest march from Parliament to Vijay Chowk pic.twitter.com/kjfhKx0Gvd#WATCH | Congress leader Rahul Gandhi detained by Delhi Police at Vijay Chowk
— ANI (@ANI) July 26, 2022
Congress MPs had taken out a protest march from Parliament to Vijay Chowk pic.twitter.com/kjfhKx0Gvd
یہ بھی پڑھیں: National Herald Case: ای ڈی کی سونیا گاندھی سے پھر پوچھ گچھ
ای ڈی نے بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی کی 2013 کی عرضی پر ٹرائل کورٹ کے حکم کی بنیاد پر معاملے کی جانچ شروع کی ہے۔ عدالت نے محکمہ انکم ٹیکس کو نیشنل ہیرالڈ اخبار کے مقدمات کی چھان بین کرنے اور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ٹیکس مقرر کرنے کی اجازت دی تھی۔
سوامی نے گاندھی خاندان پر اخبار کے حصول کے لیے دھوکہ دہی اور فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے میں ایجنسی پہلے ہی کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا ممبر راہل گاندھی سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کر چکی ہے۔