ETV Bharat / bharat

INTUC Dispute سونیا گاندھی نے انٹک تنازعہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی - انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس

سونیا گاندھی نے ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ کوآئی این ٹی یو سی میں دھڑے بندی کے پیچھے وجوہات کا پتہ لگانے کا کام سونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی این ٹی یو سی کو مضبوط بنانے اور اس کو متحد کرنے کے لئے پارٹی لیڈر طارق انور کی قیادت میں 5 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔Sonia Gandhi Formed a Committee

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 5:22 PM IST

Updated : Dec 24, 2022, 6:20 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کی مزدور یونین 'نیشنل مزدورکانگریس' (آئی این ٹی یو سی) کے دھڑوں میں تقسیم ہونے کے پیش نظر تنظیم کے لیڈران کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کا پتہ لگانے اور بحران کے حل کے لئےدو رکنی کمیٹی اور پانچ رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔Sonia Gandhi On INTUC Dispute

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کو کہا کہ سونیا گاندھی نے پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ کوآئی این ٹی یو سی میں دھڑے بندی کے پیچھے وجوہات کا پتہ لگانے کا کام سونپا ہے۔ کمیٹی کوآئی این ٹی یو سی میں دھڑے بندی کی وجوہات اور تنظیم کو دوبارہ متحد کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

پارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ مزدور لیڈر سنجیوا ریڈی کی قیادت میں آئی این ٹی یو سی دھڑا کانگریس پارٹی کی سرکاری مزدور تنظیم ہے۔ پارٹی نے ریڈی اور سی ایس دوبے پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تنظیم کو باہمی محکموں کے طور پر سمجھ کر متحد کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی این ٹی یو سی کو مضبوط بنانے کے لیے دو رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر تنظیم کو متحد کرنے کے لئے پارٹی لیڈر طارق انور کی قیادت میں 5 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ہریش راوت، ایم پی کے مرلیدھرن، راجمنی پٹیل اور ادت راج کو شامل کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا قابل فخر، سونیا گاندھی

یواین آئی

Last Updated : Dec 24, 2022, 6:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.