ETV Bharat / bharat

Criticized on Hijab Ban Issue: 'حجاب پر پابندی فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی ہے' - پردہ ہمارا بنیادی حق ہے

سماجی کارکن فرح واجد خان نے کہا کہ پردہ ہمارا بنیادی حق ہے ،اسلامی شریعت بھی ہمیں پردہ کرنے کا حق دیتا ہے لیکن فرقہ پرست ذہنیت کی سوچ رکھنے والے لوگ مسلم لڑکیوں کو باحجاب دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ Wear Hijab is Fundamental Right

'حجاب پر پابندی فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی ہے'

author img

By

Published : Feb 7, 2022, 9:45 AM IST

ریاست کرناٹک کے اڈوپی میں واقع پی یو کالج میں پرنسپل و کالج انتظامیہ کی جانب سے مسلم طالبات پر حجاب پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید ناراضگی ہے۔Karnataka Hijab Ban Issue

'حجاب پر پابندی فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی ہے'

اس سلسلے میں جامعہ نگر نئی دہلی کے سرکردہ شخصیات اور مسلم پردہ نشین خواتین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پردہ ہمارا بنیادی حق ہے اور پردہ ہر مذاہب میں اہمیت رکھتا ہے اس لیے صرف پردہ کی بنیاد پر لڑکیوں کو اسکول و کالج میں داخلہ نہ دینا یہ فرقہ پرست ذہنیت کا عکاسی کرتا ہے۔

شاہین باغ کے معروف سماجی کارکن مونس خان نے کہا کہ مسلم لڑکیوں کو صرف حجاب کی وجہ سے اسکول و کالج میں داخلہ نہ دینا یہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردہ ہر مذاہب میں رائج ہے۔ مہذیب غیر مسلم خواتین آج بھی گھونگھٹ اوڑھ کر پردہ کرتی ہیں، اسی طرح سے عیسائی مذہب میں پردہ کا خاص خیال رکھا گیا ہے لیکن صرف حجاب کی وجہ سے کرناٹک کے اسکول و کالج میں لڑکیوں کا داخلہ نہ دینا یہ سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔

بزرگ سیاسی و سماجی رہنما ماسٹر رضوان نے کہا کہ پردہ کرنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے لیکن اگر کوئی صرف حجاب کے لیے اسکول و کالج میں داخلہ نہیں دے رہا ہے تو یہ صرف سیاسی ایجنڈا ہے، یہ فرقہ پرست لوگ اور سیاسی رہنماء پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں ایک مخصوص پارٹی کو ووٹ بینک کی سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وہیں قانون فرسٹ ایئر کے طالب علم محمد سلیمان نے کہا کہ پردہ ہمارا بنیادی حق ہے اور آئین ہمیں پردہ کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن اگر کرناٹک میں صرف پردہ کی وجہ سے مسلم لڑکیوں کو کالج میں داخلہ نہیں دیا جارہا ہے تو ہماری بہنو ں کو چاہیے کہ قانون کے مطابق اس کو چیلنج کریں، آخر میں جیت ان لڑکیوں کی ہی ہوگی۔

مزید پڑھیں:۔ Hijab Ban in Many Colleges: 'حجاب پہننا ہمارا حق ہے'

قانون تھرڈ ایئر کے طالب علم محمد مرسلین نے کہا کہ فرقہ پرست ذہنیت کے لوگ ہمیشہ مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس وقت پانچ ریاستوں میں انتخابات ہورہے ہیں اس لیے وہ حجاب کا بہنا بناکر ذہن ڈائیورٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

سماجی کارکن فرح واجد خان نے کہا کہ پردہ ہمارا بنیادی حق ہے ،اسلامی شریعت بھی ہمیں پردہ کرنے کا حق دیتا ہے لیکن فرقہ پرست ذہنیت کی سوچ رکھنے والے لوگ مسلم لڑکیوں کو باحجاب دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔

اسی طرح فرحین وہاب نے کہا کہ ہم حجاب معاملے پر کرناٹک کے کالج میں مسلم طالبات کو روکے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور س گنگا جمنی تہذیب میں یہ اچھا نہیں لگتا کہ کسی ایک مخصوص کمیونٹی کو ٹارگیٹ بناکر اسکول و کالج میں داخلہ دینے سے منع کردیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.