ETV Bharat / bharat

Suspected Youths Assaulted: مسلم فقیروں کی لاٹھی سے پٹائی

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 10:51 PM IST

ویڈیو میں تمام مشتبہ افراد کی پٹائی کرنے والے شخص کی شناخت بجرنگ دل کے ضلع صدر آرین سنگھ کے طور پر کی جا رہی ہے، جو مخصوص مذہب کے لوگوں کی لاٹھی سے بے دردی سے پٹائی کر رہا ہے۔Suspected Youths Assaulted

ہندو شدت پسند نوجوان نے مسلم فقیروں کی لاٹھی سے پٹائی کی

ریاست بہار کے ضلع ویشالی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں ایک ہندو شدت پسند کچھ لوگوں کی بے رحمی سے پٹائی کر رہا ہے۔ ویڈیو میں تمام مشتبہ افراد کی پٹائی کرنے والے شخص کی شناخت بجرنگ دل کے ضلع صدر آرین سنگھ کے طور پر کی جا رہی ہے، جو مخصوص مذہب کے لوگوں کی لاٹھی سے بے دردی سے پٹائی کر رہا ہے۔ الزام ہے کہ یہ تمام لوگ اپنا بھیس بدل کر علاقے میں بھیک مانگ رہے تھے۔ Suspected Youths Assaulted In Vaishali

وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ہندو شدت پسند نوجوان فلم شعلے کے گبر سنگھ کی طرح گھوم رہا ہے اور چھ غریب نوجوانوں کو بے دردی سے پیٹ رہا ہے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غریب نوجوان زمین پر لیٹے ہیں اور جان کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ اسی دوران ایک شخص ہاتھوں میں لاٹھی لیے گھوم رہا ہے اور باری باری انہیں پیٹ رہا ہے۔

وائرل ویڈیو دو دن پرانی بتائی جارہی ہے لیکن اب وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں تمام مشتبہ افراد کی پٹائی کرنے والے شخص کی شناخت بجرنگ دل کے ضلع صدر آرین سنگھ کے طور پر کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ 24 جولائی کا ہے۔ جانکاری کے مطابق سٹی تھانہ علاقے کے کدم گھاٹ پر پولیس کی تحویل میں لینے سے پہلے سب کی پٹائی کی گئی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:۔ Muslim Man Beaten in Ujjain: مسلم نوجوان سے بجرنگ دل کے کارکنان نے مار پیٹ کی

بجرنگ دل کے ضلع صدر آرین سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ 'کئی دنوں سے یہ لوگ سادھو کے بھیس میں محلوں میں گھوم رہے تھے۔ یہ تمام لوگ بسہا بیل لے کر گلی گلی گھوم رہے تھے اور لوگوں سے بھیک مانگ رہے تھے۔ ہم کو اطلاع ملی کہ سب ہندو نہیں بلکہ مسلمان ہیں۔ جس کی ہم نے چھان بین کی اور آج سب پکڑے گئے۔' حالانکہ گرفتار ملزمان نے بتایا کہ وہ غربت سے پریشان تھے جس کے بعد انہوں نے اپنا بھیس بدل کر بھیک مانگنا شروع کر دیا۔

نوٹ: ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.