ETV Bharat / bharat

نوئیڈا ٹوئن ٹاور کیس: ایس آئی ٹی، تحقیقات کے لیے نوئیڈا انتظامیہ کے دفتر پہنچی - چار رکنی ایس آئی ٹی کی ٹیم

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزیراعلیٰ یوگی نے نوئیڈا ٹوئن ٹاور کیس میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ آج ایس آئی ٹی تحقیقات کے لیے نوئیڈا اتھارٹی پہنچی ہے۔

SIT reached Noida Authority
SIT reached Noida Authority
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 3:31 PM IST

سپریم کورٹ نے نوئیڈا کے سیکٹر 93-A میں سپر ٹیک بلڈر کے دو 40 منزلہ اپارٹمنٹس کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم کے بعد اترپردیش حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ آج چار رکنی ایس آئی ٹی کی ٹیم نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچی ہے، جو نوئیڈا کے سیکٹر 6 میں واقع ہے۔

نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایس آئی ٹی اتھارٹی کے دفتر پہنچی۔ یہ ٹیم جس وقت کثیر منزلہ اپارٹمنٹس تعمیر کئے گئے اس وقت کے عہدیداروں کے اس حوالے سے تحقیقات کرے گی۔

مزید پڑھیں:۔ ملزموں کی پکڑنے کے لئے نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی پولیس کی مشترکہ کاروائی

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے سنجیو متل کی سربراہی میں ایس آئی ٹی تشکیل دی اور 2004 سے 2017 کے درمیان نوئیڈا اتھارٹی میں تعینات افسران کی فہرست بنانے اور ان کی تحقیقات کا حکم دیا، جن کی پیچیدگی ٹوئن ٹاورز کی تعمیر میں رہی ہیں۔

نوئیڈا کے سیکٹر 93-A میں واقع سپر ٹیک ٹوئن ٹاور کیس میں نوئیڈا اتھارٹی کے بلڈرز اور عہدیداروں کا گٹھ جوڑ منظر عام پر آیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر اس کا ذکر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.