ETV Bharat / bharat

Lakhimpur Kheri Case: لکھیم پور تشدد معاملہ میں ایس آئی ٹی نے 12 کسانوں کو سمن جاری کیا - لکھیم پور تشدد معاملہ میں سات کسان گرفتار

اس معاملے میں اب تک سات کسانوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایس آئی ٹی اس معاملے میں مزید مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔ ایس آئی ٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ہم نے ان کسانوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے سمن جاری کیا ہے جو موقع پر موجود تھے اور ہجوم کا حصہ تھے۔ ان میں سے کچھ پہلے ہمارے سامنے پیش ہوئے لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ SIT Issues Summons To 12 Farmers In Lakhimpur Kheri Case

لکھیم پور تشدد معاملہ میں ایس آئی ٹی نے 12 کسانوں کو سمن جاری کیا

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 12:33 PM IST

گزشتہ سال 3 اکتوبر کو ہوئے لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ کی تحقیقات ایس آئی ٹی کر رہی ہے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے لکھیم پور کھیری تشدد کے دوران بی جے پی کے تین کارکنان کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے معاملے میں 12 کسانوں کو طلب کیا ہے۔ SIT Issues Summons To 12 Farmers In Lakhimpur Kheri Case ان میں سے زیادہ تر کسانوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ موقع پر موجود تھے لیکن حملے میں ملوث نہیں تھے۔ اس وقت ان پر فساد اور رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانے جیسی قابل ضمانت سیکشن کے تحت الزام لگایا گیا تھا اور سی آر پی سی کی دفعہ 41 کے تحت ایس آئی ٹی کے اہلکاروں نے چھوڑ دیا تھا۔

اس معاملے میں اب تک سات کسانوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایس آئی ٹی اس معاملے میں مزید مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔ ایس آئی ٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ہم نے ان کسانوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے سمن جاری کیا ہے جو موقع پر موجود تھے اور ہجوم کا حصہ تھے۔ ان میں سے کچھ پہلے ہمارے سامنے پیش ہوئے لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ لکھیم پور تشدد معاملہ: مرکزی وزیر کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج

کسانوں کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ ہرجیت سنگھ نے کہا کہ "کچھ کسانوں کو پہلے پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا کیونکہ وہ ہجوم کا حصہ تھے لیکن وہ تشدد میں ملوث نہیں تھے۔ اب جن کسانوں کو طلب کیا گیا ہے وہ کسانوں کے قتل معاملے میں گواہ ہیں۔

مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کے قافلے نے مبینہ طور پر چار کسانوں اور ایک صحافی کو کچل دیا تھا جب ناراض کسانوں نے مبینہ طور پر بی جے پی کے تین کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا اور دو ایکس یو وی کو آگ لگا دی تھی۔

اس معاملے میں کراس ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور ایس آئی ٹی نے آشیش سمیت 14 لوگوں کے نام چارج شیٹ داخل کیا تھا، جو کسانوں کی موت کے معاملے میں جیل میں ہیں۔ لنچنگ معاملے میں سات کسانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.