ETV Bharat / bharat

جشن یوم سر سید تقریبات کی تفصیلات - अलीगढ़ मुस्लिम यूनिवर्सिटी

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر 17 اکتوبر کو جشن یوم سر سید تقریبات کی تفصیلات میں اے ایم یو کے ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا کہ تقریبات کو آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے مہمان خصوصی سابق چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر ہوں گے۔

sir syed day celebration programme details in amu
جشن یوم سر سید تقریبات کی تفصیلات
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 7:01 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے تعلیم یافتہ اور زیر تعلیم طلبہ کے لیے جشن یوم سرسید بہت اہم اور خوشی کا دن ہوتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جشن یوم سرسید ویسے تو دنیا کے مختلف ممالک میں بڑے ہی اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن اے ایم یو کے طلبہ چاہے دنیا کے کسی بھی ملک میں ہوں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یوم سر سید کے موقع پر علی گڑھ تشریف لائیں تاکہ وہ بھی علی گڑھ میں ہونے والے جشن میں شامل ہوں۔

کورونا وبا کے سبب گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی یونیورسٹی انتظامیہ نے جشن یوم سر سید کی تقریبات کو آن لائن ہی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حالانکہ یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی کے داخلہ امتحانات آف لائن کرا رہی ہے اور اب ملک میں بھی کورونا وبا کی دوسری لہر کے بعد دھیرے دھیرے انسانی زندگی معمول کی طرف لوٹتی نظر آرہی ہے، باوجود اس کے یونیورسٹی انتظامیہ نے سرسید احمد خان کی پیدائش کے موقع پر ہونے والی تقریبات کو آن لائن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے بانی سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع ہر سال کی طرح جشن یوم سر سید تقریبات کا اہتمام کرے گی۔

سر سید کے یوم پیدائش کے روز صبح سے ہی تقریبات کا آغاز ہو جاتا ہے جس میں صبح فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی ہوتی ہے۔ اس کے بعد سرسید احمد خان کے مزار پر وائس چانسلر کی موجودگی میں چادر پوشی اور گل پوشی کی جائے گی۔

اس کے بعد سر سید سے متعلق کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا اور پھر سرسید ہاؤس میں آن لائن جشن یوم سرسید کی تقریب ہوگی جس کے مہمان خصوصی سابق چیف جسٹس آف انڈیا تیرتھ سنگھ ٹھاکر اور مہمان اعزازی، چیئرمین سیفی ہاسپٹل ٹرسٹ، ڈاکٹر قیدجوہر عزدین ہوں گے۔

تقریب میں دو اساتذہ اور دو طلبہ بھی تقریر کریں گے۔ اس کے علاوہ شعبہ رابطہ عامہ کے زیر اہتمام سرسید کی یوم پیدائش کے موقع پر ہونے والے آل انڈیا مضمون نویسی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

سرسید کی تعلیمات کو سمجھ کر مستقبل کی راہ طے کرنے کی ضرورت: ڈاکٹر راحت ابرار

پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا کہ سر سید کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال ایک بین الاقوامی اور ایک قومی سطح پر سرسید ایکسیلینس ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اس بار بین الاقوامی سطح پر فرانسیسی رابنسن اور قومی سطح پر گوپی چند نارنگ کو سر سید ایکسیلینس ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ اس طرح 17 اکتوبر کو صبح سے لے کر دیر دوپہر جشن یوم سر سید تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.