ETV Bharat / bharat

انل وِج کا ٹویٹ جمہوریت کے لیے خطرہ: ششی تھرور - Shashi Tharoor said Anil Vij's tweet is harmful for democracy

ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کے ذریعہ ماحولیاتی کارکن دِشا روی کی گرفتاری پر کیے گئے ٹویٹ پر کانگریس کے رہنما نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انل وج کے ٹویٹ کو جمہوریت کے لیے خطرناک بتایا ہے۔ انہوں نے انل وج کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔

shashi tharoor
shashi tharoor
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 6:36 PM IST

ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کے ساتھ ٹول کٹ شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والی دشا روی معاملے پر سیاسی بیان بازی اب دھیرے دھیرے شدت اختیار کررہی ہے۔

کانگریس رہنما ششی تھرور نے ٹول کٹ معاملے میں سماجی کارکن دشا روی کی ہوئی گرفتاری پر انل وج کے ذریعہ کیے گئے ٹویٹ پر تنقید کی ہے۔ دشا روی کو 14 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دراصل ہریانہ کے وزیر داخلہ اور وزیر صحت انل وج نے دشا روی کی گرفتاری پر ٹویٹ کیا تھا کہ ملک کی مخالفت کا بیج جس کے بھی ذہن میں ہو، اسے ختم کردیا جانا چاہیے، چاہے وہ دشا روی ہو یا کوئی اور ہو۔

جس کے بعد انل وج کے اس ٹویٹ پر کانگریس رہنما ششی تھرور نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ششی تھرور نے انل وج کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یقینی طور پر ایسے ٹویٹ ہماری جہموریت کے لیے ٹول کٹ سے زیادہ خطرناک ہیں'۔

واضح رہے کہ دشا کی گرفتاری کے سلسلے میں کانگریس کے متعدد سینیئر رہنماؤں نے ٹویٹ کر کے حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا کہ وہ بندوقوں والے ایک معصوم لڑکی سے ڈرتے ہیں، اسی باہمت لڑکی نے ایک ہمت کی روشنی بکھیری ہے۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی بھانجی مینا ہیرس نے بھی ٹویٹ کر کے ان کی گرفتاری پر سوال اٹھایا ہے۔

کسانوں کی تحریک سے متعلق ٹول کٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے معاملے میں گرفتار ممتاز ماحولیاتی کارکن دشا روی کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پانچ دنوں کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.