نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور کیرالہ کے ترواننتا پورم سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے بدھ کو ملیکارجن کھرگے کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔Shashi Tharoor congratulated Kharge
تھرور نے ٹویٹ کیا کہ 'کانگریس پارٹی کا صدر بننا ایک بہت بڑا اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے۔ میں کھرگے جی کو اس کام میں کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔ ایک ہزار سے زیادہ ساتھیوں کی حمایت حاصل کرنا اور پورے ہندوستان میں کانگریس کے بہت سے خیر خواہوں کی امیدوں اور خواہشات کو آگے بڑھانا ایک اعزاز تھا۔
کانگریس صدر کے عہدے کے لیے 17 اکتوبر کو مختلف ریاستوں میں قائم بوتھس پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹنگ کے عمل میں تقریباً 95 سو اراکین نے حصہ لیا۔ کانگریس کے انتخابی عہدیداروں نے 96 فیصد تک ووٹنگ کا دعویٰ کیا تھا۔ گنتی کا عمل آج کانگریس دفتر میں شروع ہوا۔ تمام ریاستوں کے بیلٹ پیپرز کو ملا کر ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ چوبیس سال بعد گاندھی خاندان سے باہر ایک لیڈر ملک کی سب سے قدیم پارٹی کا صدر منتخب ہوا۔ کانگریس پارٹی کی 137 سالہ تاریخ میں چھٹی بار صدر کے عہدے کے لیے انتخابات ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: New President of Congress Party ملکا ارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب
یواین آئی