ETV Bharat / bharat

Shai Hope Appoint Captain Of West Indian ہوپ بنے ون ڈے کے کپتان، پاول کو ملی ٹی ٹوئنٹی کی کمان - کہٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022

ویسٹ انڈیز نے اوپنر شائی ہوپ کو اپنی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے، جب کہ دھماکہ خیز مڈل آرڈر بلے باز روومین پاول کو ٹی 20 ٹیم کی باگ ڈور سونپی گئی ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے بدھ کی دیر رات اس کی اطلاع دی۔Shai Hope Appoint Captain Of West Indian

ہوپ بنے ون ڈے کے کپتان، پاول کو ملی ٹی ٹوئنٹی کی کمان

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 8:13 PM IST

سینٹ جانس: کہٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے مرحلے میں ہی ویسٹ انڈیز کے باہر ہونے کے بعد نکولس پورن نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ونڈیز کرکٹ نے یہ فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کو 16 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرنا ہے جس میں ہوپ اور پاول اپنے اپنے فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت سنبھالیں۔ ہوپ کو 2019 میں ایک بار اور جون 2022 میں دوسری بار ویسٹ انڈیز کا نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ ٹاپ آرڈر بلے باز نے 104 ون ڈے میچوں میں 48.08 کی اوسط سے 4308 رن بنائے ہیں۔

دوسری جانب پاول گزشتہ سال کیریبین پریمیئر لیگ جیتنے والی جمیکا تلاہو کے کپتان تھے۔ انہوں نے نومبر میں سی جی یونائیٹڈ سپر 50 کپ خطاب میں جمیکا اسکارپینز کی قیادت کی۔ اس کے علاوہ پاول نے تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی ویسٹ انڈیز کی قیادت کی ہے۔ ہوپ نے کپتانی ملنے کے بعد کہا کہ کسی کے لئے بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا کپتان مقرر ہونا ایک بہت بڑا اعزاز اہے۔ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کرنا جو نہ صرف میرے اور میرے ساتھی کے لئے بلکہ دنیا بھر کے ہمارے مداحوں کے لیے ناقابل یقین ہے۔یہ کچھ ایسا ہے جس کا خواب ہر کوئی اپنے بچپن میں دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اس عظیم موقع کے لیے سی ڈبلیو آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کو صحیح سمت میں موڑنا میری بنیادی ترجیح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Pat Cummins on Delhi Test: گرین کے فٹ ہونے کی صورت میں آسٹریلیا تین اسپنرز کے ساتھ اتر سکتا ہے

پاول نے کہاکہ میں واقعی شکر گزار ہوں کہ مجھے ویسٹ انڈیز کی قیادت کرنے کا یہ شاندار موقع دیا گیا۔ یہ میرے لیے اعتماد کا ایک بہت بڑا ووٹ ہے اور میں اسے اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز سمجھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں آنے والے سالوں میں ٹیم کی قیادت کرنے کی اجازت دینے کے لئے سی ڈبلیو آئی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ہم آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے منتظر ہیں، جس کی ہم اگلے سال امریکہ کے ساتھ مل کر میزبانی کریں گے۔ میں ایک جذباتی کرکٹر ہوں جو آگے بڑھ کر قیادت کرنے اور ہمیشہ 100 فیصد دینے میں یقین رکھتا ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.