ETV Bharat / bharat

Bilkis Bano Gang Rape Case 'بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی سے عدالت سے عوام کا اعتماد ختم ہوگا' - گجرات فساد 2002

کانگریس پارٹی کے ریاستی اقلیتی مورچہ کے صدر شہنواز عالم کا کہنا ہے کہ عمر قید کی سزا کا مطلب آخری سانس تک سزا ہوتی ہے۔ نیچر آف کرائم یا معافی پالیسی ان کے لیے ہوتی ہے جس کا جرم بہیمانہ نہ ہو، ان سبھی مجرموں نے بہیمانہ تشدد کیا تھا اور ماں کے پیٹ سے حمل نکال کر اسے نیزہ پر اچھال کر قتل کرنے سے زیادہ بہیمانہ ظلم و تشدد اور کیا ہوسکتا ہے؟ Bilkis Bano gang rape case

بقلیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی سے عوام کا اعتماد عدالت سے ختم ہوگا

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 7:40 PM IST

Updated : Aug 16, 2022, 8:35 PM IST

لکھنؤ: کانگریس پارٹی کے ریاستی اقلیتی مورچہ کے صدر شہنواز عالم نے بلقیس بانو معاملہ پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلقیس بانو کیس کو ممبئی اس لئے منتقل کیا گیا تھا کیونکہ گجرات میں انصاف ملنے کی امید نہیں تھی۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ گجرات حکومت کی منشا تھی کہ ان مجرموں کو سزا نہ ملے لیکن اب گجرات ہی ان مجرموں کو معافی پالیسی کے تحت رہا کررہی ہے جس سے عوام کا اعتماد عدالت سے ختم ہوجائے گا۔ shahnawaz alam react on gujarat gov in bilkis bano case

بقلیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی سے عوام کا اعتماد عدالت سے ختم ہوگا

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح حکم ہے کہ عمر قید کی سزا کا مطلب آخری سانس تک سزا ہوتی ہے۔ نیچر آف کرائم یا معافی پالیسی ان کے لیے ہوتی ہے جس کا جرم بہیمانہ نہ ہو، ان سبھی مجرموں نے بہیمانہ تشدد کیا تھا اور ماں کے پیٹ سے حمل نکال کر نوزائیدہ کو نیزہ پر اچھال کر قتل کرنے سے زیادہ بہیمانہ ظلم و تشدد اور کیا ہوسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ہی مجرموں کو رہا کرنے کا ٹرینڈ جاری رہا تو عوام کا عدالت سے اعتماد کم ہو جائیگا۔ بلقیس بانو کو معاوضہ دیا گیا تھا لیکن انصاف اسی وقت ملتا جب مجرموں کی رہائی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شرم ناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ بی جے پی اور سنگھ کے لوگ ان سزا یافتہ مجرموں کو پھول اور مالا سے استقبال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Bilkis Bano case بلقیس بانو گینگ ریپ معاملے میں11 قصورواروں کی رہائی

واضح رہے کہ گینگ ریپ کے تمام قصورواروں کو گجرات حکومت کی معافی کی پالیسی کے تحت رہا کیا گیا ہے، سنہ 2002 میں گجرات فسادات کے دوران احمد آباد کے نواحی گاؤں میں ایک بھیڑ نے بلقیس بانو کے اہل خانہ پر حملہ کیا تھا، اسی دوران پانچ مہینے کی حاملہ بلقیس بانو کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، اس وقت بلقیس بانو کی عمر 20 برس تھی، اسی فساد میں بلقیس بانو کی والدہ اور چھوٹی بہن اور دیگر رشتہ داروں سمیت 14 لوگوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا تھا۔

Last Updated : Aug 16, 2022, 8:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.