ETV Bharat / bharat

Avalanche in Uttarakhand اترکاشی میں برفانی تودے گرنے سے کئی ہلاکتیں، 25 کوہ پیما لاپتہ

اطلاعات کے مطابق نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ کے ایڈوانس ٹریننگ کورس کے دوران دروپدی ڈنڈا میں برفانی تودہ کی زد میں آنے دو ٹرینر کی موت ہو گئی ہے۔ دونوں ٹرینر اترکاشی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔ ریسکیو ٹیم دیگر ٹرینر کو بچانے میں مصروف ہے۔ Mountaineers Stuck Due to avalanche

several-mountaineers-stuck-due-to-avalanche-in-draupadi-ka-danda-at-uttarkashi
اترکاشی میں برفانی تودے گرنے سے کئی ہلاکتیں، 25 کوہ پیما لاپتہ
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 3:20 PM IST

Updated : Oct 4, 2022, 5:27 PM IST

اترکاشی: اترکاشی کے سرحدی ضلع میں دروپدی کی ڈنڈا 2 پہاڑی چوٹی کے قریب برفانی تودہ گرنے کی اطلاع ہے۔ جس میں نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ کے 40 کوہ پیما لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ ان میں سے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہے اور 8 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کوہ پیماؤں کے محفوظ انخلاء کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے فضائیہ کی مدد طلب کی ہے۔ آئی اے ایف نے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لیے 2 ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں، ہیلی کاپٹروں کے دیگر تمام بیڑے کو کسی بھی دوسری ضرورت کے لیے اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ Mountaineers Stuck Due to avalanche

اطلاعات کے مطابق نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ کے ایڈوانس ٹریننگ کورس کے دوران دروپدی ڈنڈا میں برفانی تودہ کی زد میں آنے دو ٹرینر کی موت ہو گئی ہے۔ دونوں ٹرینر اترکاشی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔ ریسکیو ٹیم دیگر ٹرینر کو بچانے میں مصروف ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 40 لوگوں کی ایک ٹیم اترکاشی کے دروپدی کے ڈنڈا علاقے میں ایڈوانس ٹریننگ کے لیے گئے تھے جہاں بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کے لیے فضائیہ کی مدد مانگی ہے۔ جس پر راج ناتھ نے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے برفانی تودے میں دو ٹرینرز کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی ایم دھامی سے بھی بات کی اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے فضائیہ کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ (NIM) کے ڈوکرانی بمک گلیشیئر میں 22 ستمبر سے بنیادی اور جدید کورسز کی تربیت جاری تھی۔ 97 ٹرینی، 24 ٹرینرز اور نم کے ایک افسر سمیت کل 122 افراد نے بنیادی تربیت میں حصہ لیا۔ ایڈوانس کورس میں 44 ٹرینی اور 9 ٹرینرز سمیت کل 53 افراد شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Oct 4, 2022, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.