ETV Bharat / bharat

UP Urdu Academy Award اے ایم یو شعبہ اردو کے سات اساتذہ ایوارڈ سے سرفراز - اترپردیش اردو اکادمی کا ایوارڈ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سات موجودہ و سابق اساتذہ کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اتر پردیش اردو اکامی نے اس بار ایک ساتھ 2019 اور 2021 کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

اے ایم یو شعبہ اردو کے سات اساتذہ ایوارڈ سے سرفراز

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 5:37 PM IST

علی گڑھ: اترپردیش اردو اکادمی نے ادب کی مختلف اصناف کی خدمات کے اعتراف میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سات موجودہ و سابق اساتذہ کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ یہ سبھی اساتذہ شعبہ اردو سے وابستہ ہیں۔ ان میں پروفیسر خورشید احمد، پروفیسر سید محمد ہاشم، پروفیسر شہاب الدین ثاقب، پروفیسر نیلم فرزانہ، پروفیسر طارق سعید، ڈاکٹر خالد سیف اللہ اور ڈاکٹر محمد حنیف خان کے نام شامل ہیں۔

اتر پردیش اردو اکامی نے اس بار ایک ساتھ 2019 اور 2021 کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ پروفیسر خورشید احمد فکشن تنقید میں ملکی سطح پر ایک اہم نام ہے، جن کو احتشام حسین انعام برائے تنقید 2021 جبکہ ڈاکٹر خالد سیف اللہ کو پریم چند ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا ہے۔ یہ انعام ناول، افسانہ، ڈراما، فکشن اور تنقید کے میدان میں دیا جاتا ہے۔ اے ایم یو ویمنس کالج میں تدریسی فرائض انجام دے رہے اسسٹنٹ پروفیسر محمد حنیف خان کو ایوارڈ برائے صحافت 2021 سے سرفراز کیا گیا ہے۔ پروفیسر سید محمد ہاشم کوعوامی ادب کے لئے امیر خسرو ایوارڈ 2019 جبکہ پروفیسر شہاب الدین ثاقب کو ان کی تحقیقی خدمات کے اعتراف میں مسعود حسن رضوی انعام برائے تحقیق دیا گیا ہے۔

ویمنس کالج سے وابستہ پروفیسر نیلم فرزانہ کو خواتین کے زمرے میں ان کی علمی، ادبی و تنقیدی خدمات کے اعتراف میں خواتین ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسر طارق سعید کو پریم چند ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اسی طرح کئی اساتذہ کو اپنی علمی و ادبی کتابوں پر بھی انعامات سے نوازا گیا ہے، جن میں پروفیسر ضیاء الرحمان کو ''اردو ہندی ڈکشنری''، ڈاکٹر محمد عمر رضا کو ان کی کتاب ''ادبی و تہذیبی مطالعہ'' کے لئے انعام دیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر افسانہ پروین کو ان کی کتاب ”اردو زبان و ادب نقش ہائے رنگا رنگ، ڈاکٹر کیف فرشوری کو ”کنز التاریخ“ اور ڈاکٹر حامد رضا کو ”گفتگو کیا ہے؟“ کے لئے انعامات سے سرفراز کیا گیا ہے۔ یہ انعامات جلد ہی راجدھانی لکھنؤ میں ہونے والی تقریب میں پیش کئے جائیں گے۔

شعبہ اردو کے اساتذہ کو مختلف زمروں میں اہم انعامات دیے جانے کے اعلان پر شعبہ کے اساتذہ اور طلبا نے انہیں مبارک باد پیش کی۔ صدر شعبہ اردو پروفیسر محمد علی جوہر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ اردو کی خدمات کا اعتراف ہے۔ جس پر حد درجہ خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے انعام یافتگان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی علمی و ادبی کاموں میں مصروف رہیں گے۔ انہوں نے کہا شعبہ اردو ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بنا پر ادبی دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے، جس کی بہترین مثال یہ انعامات ہیں، جو یہاں کے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Uttar Pradesh Urdu Academy Award: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو فیکلٹی اراکین ایوارڈ سے سرفراز

اس موقع پر ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان اساتذہ کی محنتوں اور ان کی جد و جہد کا اعتراف ہے اور جب کسی کی علمی وادبی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف اس کو حوصلہ ملتا ہے اور اس میں کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے بلکہ دوسروں میں علم و ادب کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.