ETV Bharat / bharat

Domestic Violence شوہر نے بیوی کے جسم میں لوہے کی راڈ ڈال دی - بیوی کے جسم میں لوہے کی راڈ ڈال دی

ضلع سیونی میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کے جسم میں لوہے کی راڈ ڈال کر ہلاک کرنے کی کوشش کی ہے۔ متاثرہ کو نازک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔ Husband inserted rod in wife body

شوہر نے بیوی کے جسم میں لوہے کی راڈ ڈال دی

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 9:41 AM IST

شوہر نے بیوی کے جسم میں لوہے کی راڈ ڈال دی

سیونی: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے میں ناراض شوہر نے بیوی کے جسم میں تقریباً پانچ فٹ لمبی لوہے کی سلاخ (راڈ) ڈال دی۔ راڈ جسم میں داخل ہوتے ہی 30 سالہ بیوی خون میں آلودہ ہوگئی۔ سسر اور پڑوسیوں نے فوری طور پر متاثرہ کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔ گھر والے اسے علاج کے لیے ناگپور لے گئے۔ فی الحال پولس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کٹنگی بنجر بادلپار چوکی تھانہ کورئی کے رہنے والے بھاگوتی قریشی کے شوہر ونود قریشی (30) کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ غصے کے عالم میں ونود نے اپنی بیوی کے پاس رکھی پانچ فٹ کی لوہے کی راڈ اس کے جسم میں ڈال دی، جو اس کے پار چلی گئی۔ جیسے ہی راڈ جسم میں داخل ہوا، خاتون کے جسم سے خون کی دھار بہنے لگی۔ متاثرہ بھاگوتی کو ضلع اسپتال سیونی لایا گیا، جہاں اس کا ایکسرے کیا گیا اور اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر ابھے سونی اور ڈاکٹر ونیا پرساد نے اسے میڈیکل کالج ریفر کردیا۔

بھاگوتی کے جسم میں پانچ فٹ لوہے کی راڈ پھنس گئی، اسی حالت میں متاثرہ کو ایمبولینس گاڑی میں لایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایمبولینس کے ای ایم ٹی حیرام گجبھیے، پائلٹ شبھم اور سچن موقع پر پہنچ گئے اور احتیاط سے شدید زخمی بھاگوتی کو ضلع اسپتال لے آئے۔ جسم میں پانچ فٹ لمبی لوہے کی راڈ کو دیکھ کر اسپتال میں کھڑے لوگ بھی حیران رہ گئے، ضلع اسپتال چوکی میں موجود پولیس اہلکار سندیپ دکشت نے فوری طور پر پولیس افسر اور نائب تحصیلدار کو اطلاع دی۔ نائب تحصیلدار ابھیشیک یادو موقع پر پہنچ گئے، ضلع اسپتال میں ان کے سامنے خاتون کا بیان لیا گیا اور ڈاکٹر نے متاثرہ کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ریفر کر دیا۔ راڈ جسم کے دائیں جانب سے داخل ہوا اور باہر تک نکل آیا، جس کی وجہ سے خاتون کو نقصان پہنچا اور ڈایافرام پھٹ گیا۔ اس معاملے میں زخمی بھاگوتی کے سسر کشن لال نے بتایا کہ ان کے دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا ونود اور چھوٹا بیٹا پرمود، دونوں الگ الگ رہتے ہیں۔ بڑے بیٹے ونود اور بہو بھاگوتی کے درمیان نہ جانے کس بات پر جھگڑا ہوا لیکن راڈ داخل ہونے کی خبر ملتے ہی وہ دنگ رہ گئے۔ پڑوسیوں کی مدد سے علاج کے لیے لایا گیا تو خاتون کے کپڑے پوری طرح خون سے رنگے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:۔ رہتاس: بیو ی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

لوہے کی راڈ باہر سے نظر آ رہی تھی، سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ جسم کے اندر کتنا گھس گیا ہے۔ خاتون کا ایکسرا کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لوہے کی راڈ جسم کے ایک بڑے حصے میں داخل ہو چکی تھی۔ ایکسرا میں نظر آرہا تھا کہ خاتون کے پیٹ سے نیزے کا کچھ حصہ نکلا ہے، اس کے ساتھ ہی زیادہ خون بہنے سے خاتون کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔ خاتون کے جسم میں ڈالی گئی تقریباً پانچ فٹ لوہے کی راڈ کو ضلع اسپتال میں لوہے کی کٹنگ مشین گرائنڈر سے کاٹا گیا۔ راڈ چھوٹا ہونے پر خاتون کا ایکسرا کیا گیا اور لوہے کی راڈ کا کچھ حصہ الگ کرنے کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.