ETV Bharat / bharat

New Attorney General of India سینیئر ایڈوکیٹ آر وینکٹرمانی بھارت کے نئے اٹارنی جنرل مقرر

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 11:03 PM IST

سینیئرایڈوکیٹ آر وینکٹرمانی کو تین سال کی مدت کے لیے بھارت کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا۔ New Attorney General of India

Etv Bharat
Etv Bharat

سینئر ایڈوکیٹ آر۔ وینکٹر مانی ملک کے اگلے اٹارنی جنرل ہوں گے۔ یہ تقرری مرکزی حکومت نے کی ہے۔ ان کی مدت ملازمت تین سال ہوگی۔ ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا۔ وہ کے کے وینوگوپال کی جگہ لیں گے جن کی میعاد 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اٹارنی جنرل (AG) حکومت ہند کا پہلا قانون افسر ہوتا ہے جسے ملک کی تمام عدالتوں میں سماعت کا حق حاصل ہے۔ New Attorney General of India

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ صدر دروپدی مرمو نے سینیئر ایڈوکیٹ آر وینکٹرمانی کو بھارت کے اٹارنی جنرل کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا۔

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کے دفتر کا ٹویٹ

قابل ذکر ہے کہ 91 سالہ وینوگوپال کو جولائی 2017 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں 29 جون کو تین ماہ کے لیے ملک کے اعلیٰ قانون افسر کے طور پر دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔ وینوگوپال نے اپنی عمردرازی کی وجہ سے آئینی عہدے پر برقرار رہنے سے دوری اختیار کرنے کا اظہار کیا تھا۔ ایک اور سینئر وکیل مکل روہتگی نے کچھ دن پہلے اٹارنی جنرل بننے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ روہتگی جون 2014 سے جون 2017 تک نریندر مودی کی پہلی حکومت میں اٹارنی جنرل تھے۔ وینوگوپال نے روہتگی کی جگہ لی تھی۔

سینئر ایڈوکیٹ آر۔ وینکٹر مانی 13 اپریل 1950 کو پانڈیچیری (اب پڈوچیری) میں پیدا ہوئے، وینکٹر مانی نے جولائی 1977 میں تمل ناڈو کی بار کونسل میں بطور وکیل شمولیت اختیار کی۔1979 سے سپریم کورٹ میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ انہیں سال 1997 میں سپریم کورٹ آف انڈیا نے سینیئر وکیل کے طور پر نامزد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.