ETV Bharat / bharat

روسی ویکسین اسپتنک وی کے ہنگامی استعمال کو منظوری - urdu news

حیدرآباد کے ڈاکٹر ریڈی لیب کے ذریعہ بھارت میں تیار یہ ویکسین 91.6 فیصد اثرانداز ہے۔ اسے ماڈرنا اور فائزر ویکسین کے بعد سب سے زیادہ اثرانداز بتایا گیا ہے۔ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں بھارت نے تیسری ویکسین کے طور پر اس ٹیکے کو اجازت دی ہے۔

Sputnik V
Sputnik V
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 5:28 PM IST

روسی ویکسین اسپوتنک وی کو بھارت میں ایمرجنسی استعلمال کے لئے اجازت دے دی گئی ہے۔حیدرآباد کے ڈاکٹر ریڈیز لیب کے ذریعہ بھارت میں تیار یہ ویکسین 91.6 فیصد اثرانداز ہے۔ اسے ماڈرنا اور فائزر ویکسین کے بعد سب سے زیادہ اثرانداز بتایا گیا ہے۔ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں بھارت نے تیسری ویکسین کے طور پر اسے اجازت دے دی ہے۔

بھارتیہ ڈرگس ریگولیٹر کی ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے اسپوتنک وی کو ایمرجنسی استعمال کی منظوری کے لئے آج ایک اہم میٹنگ کی اور اس میں اس کے کلینیکل ٹرائل کے نتیجے پر بات چیت کی گئی۔

یکم اپریل کو ہوئی آخری نشست میں سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے ڈاکٹر ریڈی لیب سے ویکسین کے سبھی ایمیونوجینسٹی پیرامیٹر کے اعدادو شمار جمع کرنے کے لئے کہا تھا۔

ڈاکٹر ریڈی نے اسپوتنک وی کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت کے لئے 19 فروری کو درخواست دی تھی، جو بھارت سمیت یو اے ای، ونزوئلا اور بیلا روس میں کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے۔ بھارت میں اسپوتنک وی کا کلینیکل ٹرائل 18 سے 99 سال کے عمر کے تقریباً 16 سو افراد پر کیا گیا۔

اسپوتنک وی ویکسین کا نام سویت روس کے پہلے اسپیس سیٹیلائٹ کا نام پر رکھا گیا ہے، جو کووڈ وائرس کو کمزور کرنے کے نظریہ پر کام کرتا ہے اور جسم میں امیون سسٹم کو بہتر بناتا ہے۔ دو خوراک والی اس ویکسین کی قیمت بین القوامی بازار میں ایک خوراک کے لئے 10 ڈالر سے کم ہے۔ ویکسین کو ڈرائی فارمیٹ میں دو سے آٹھ ڈگری درجہ حرارت پر رکھا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.