ETV Bharat / bharat

Shaheen Kausar Arrested ایس ڈی پی آئی کی رہنما شاہین کوثر گرفتار - دہلی پولیس کی پی ایف آئی کے خلاف چھاپے ماری

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پی ایف آئی کے خلاف دہلی کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور پی ایف آئی سے وابسطہ 30 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس چھاپے ماری کے دوران ویمن انڈیا موومنٹ گروپ کی رہنما شاہین کوثر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔Shaheen Kausar Arrested

ایس ڈی پی آئی کی رہنما شاہین کوثر گرفتار

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 12:50 PM IST

دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے منگل کی علی الصبح کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نظام الدین اور شاہین باغ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران پولیس نے پی ایف آئی کے 30 کارکنان کو حرست میں لیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ "ہم نے قومی دارالحکومت میں شاہین باغ اور نظام الدین سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اب تک ہم نے پی ایف آئی سے وابستہ 30 افراد کو حراست میں لیا ہے"۔SDPI leader Shaheen Kausar arrested in delhi

مزید پڑھیں:۔ NIA Raids Across The Country پی ایف آئی کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغاز، 40 کارکنان زیر حراست

ذرائع کے مطابق ویمن انڈیا موومنٹ گروپ کی رہنما شاہین کوثر کو پی ایف آئی کے خلاف چھاپے ماری کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے شاہین کوثر کو شاہین باغ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ کوثر کا تعلق ایس ڈی پی آئی سے ہے، جسے پی ایف آئی کا سیاسی ونگ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے دہلی میں سی اے اے اور این آر سی مخالف مظاہرے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ کوثر شاہین قانون ساز کونسل کا الیکشن بھی لڑ چکی ہیں۔ دہلی پولیس کی خصوصی سیل روہنی، نظام الدین، جامعہ، شاہین باغ اور وسطی دہلی سمیت کئی مقامات پر چھاپے مار رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.