وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'کورونا کی صورت حال بنگال میں ٹھیک ہے، ریاستی حکومت تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کئی دوسری ریاستوں میں تیسری لہر شروع ہو چکی ہے۔ کیرالا، مہاراشٹر میں ہر دن انفیکشن کی شرح اضافہ ہورہا ہے'۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ اسکول و کالج جائیں۔ پوجاکے بعد تمام اسکولوں کو ڈس انفیکشن کیا جائے گا۔ ہریانہ، اتراکھنڈ، پنجاب اور آندھرا پردیش سمیت کئی ریاستوں میں اسکول پہلے ہی کھل چکے ہیں۔ کرناٹک سمیت کئی دیگر ریاستوں نے بھی اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، ریاستی حکومت اس معاملے میں جلدبازی کرنا نہیں چاہتی ہے۔ کیونکہ تیسری لہر میں بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے'۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'بجٹ کے اعلان کے مطابق ریاست میں سنتھالی اور الچکی زبانوں کے 500 اسکول کھولے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت انگریزی زبان کے 100 اسکول بھی کھولے گی۔ 200 اسکول راج بنگشی میڈم کے کھولے جائیں گے لیکن کورونا وائرس وبا اس قدر خطرناک ہے کہ یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ کل کیا ہوگا'۔
وزیراعلیٰ نے قبائلیوں کی ترقی کے لیے قبائلی مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے۔ آج بورڈ کی پہلی میٹنگ ہوئی۔ جس میں انہوں نے کہاکہ '7500 اسکولوں میں 'الچیکی' رسم الخط میں پڑھایا جائے گا۔ تعلیم کے بجٹ میں 6 گنا سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں 200 'راج بنگشی' اسکول قائم کئے جارہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ اسکول جائیں۔ لیکن آپ کو پہلے سے منصوبہ بندی کرنی ہوگی'۔
مزید پڑھیں: مغربی بنگال میں خواتین محفوظ: ڈاکٹر نوشین بابا خان
اگست کے پہلے عشرے میں ممتا بنرجی نے نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت بنائک بنرجی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تھی۔ریاستی حکومت نے کورونا پر قابو پانے کے لیے عالمی مشاورتی بورڈ قائم کر رکھا ہے۔ ابھیجیت بنرجی اس کے سربراہ ہیں۔ میٹنگ تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے روڈ میپ کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس وقت ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ 'ریاست میں پوجا کے بعد اسکول کھولنے کا منصوبہ ہے'۔
یو این آئی