نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر 14 ویں بھارت-یو اے ای مشترکہ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) اور تیسرے بھارت-یو اے ای اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ کرنے کے لئے 31 اگست سے 2 ستمبر تک یو اے ای کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا جائزہ لیا جائے گا۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔S Jaishankar visit to UAE
وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات دونوں تجارت، سرمایہ کاری، روایتی اور قابل تجدید توانائی، خوراک کی حفاظت، صحت، مہارت کی ترقی، تعلیم، ثقافت، دفاع، خلائی، قونصلر سمیت مختلف شعبوں میں اپنی شراکت داری میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ متحدہ عرب امارات پورے ملک میں مربوط زرعی پارکوں کی ایک سیریز تیار کرنے کے لیے بھارت میں 2 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 2022 میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی بات چیت ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال 28 جون کو ابوظہبی کا دورہ کیا تھا اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی تھی۔
اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے 18 فروری کو ایک ورچوئل سربراہی اجلاس بھی منعقد کیا، جس کے دوران بھارت-یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر دستخط کیے گئے تھے اور ایک ویژن اسٹیٹمنٹ اپنایا گیا تھا، ساتھ ہی دونوں لیڈروں نے 14 جولائی کو ورچول منعقد چوٹی ملاقات بھی میں حصہ لیا تھا۔ تاہم، دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی مذاکرات جاری ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: India On Bangladesh: بنگلہ دیش ہمارا قیمتی ساتھی ہے، ایس جے شنکر
یواین آئی۔