ETV Bharat / bharat

Kunwar Danish Ali: 'حکمراں جماعت کا جمہوریت پر بھروسہ نہیں ہے'

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 5:45 PM IST

بی ایس پی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی BSP MP Kunwar Danish Ali نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ حکمراں جماعت کا پارلیمنٹری جمہوریت میں یقین ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ بھارتی آئین Indian Constitution کو مانتی ہے اسی لیے ان قوانین کو بغیر بحث کے واپس لے لیا گیا اگر واپس لینا ہی تھا تو کم سے کم 700 کسانوں کی موت کی ذمہ داری تو قبول کرتے۔

بی ایس پی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی
بی ایس پی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی

پارلیمنٹ سرمائی اجلاس Parliament Winter Session اول دن سے ہی ہنگامے کی نذر ہے۔ زرعی قوانین Farm Laws کو بحث کے بغیر واپس لینا اور پھر حزب اختلاف ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرنا جس کے خلاف اب بھی احتجاج جاری ہے۔

بی ایس پی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی

انہی تمام باتوں پر امروہہ سے بی ایس پی رکن پارلیمان کنور دانش علی Kunwar Danish Ali نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے گفتگو کی۔

کنور دانش علی نے زرعی قوانین کی واپسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'جب یہ قوانین پیش کئے گئے تھے تب بھی محض 4 منٹ کے اندر انہیں بغیر بحث کے پاس کرا لیا گیا تھا اور اب جب ان قوانین کو واپس لینے کی بات تھی تب بھی 3 منٹ میں اسے واپس لے لیا گیا۔

کنور دانش علی نے کہا کہ حکمراں جماعت کا پارلیمنٹری جمہوریت میں یقین ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ آئین کو مانتی ہے اسی لیے ان قوانین کو بغیر بحث کے واپس Farm Laws Repealed لے لیا گیا اگر واپس لینا ہی تھا تو کم سے کم 700 کسانوں کی موت کی ذمہ داری تو قبول کرتی۔

شہریت ترمیمی قوانین Citizenship Amendment Act سے متعلق بھی انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح سے زرعی قوانین کو واپس لیا گیا ہے ویسے ہی شہریت ترمیمی قانون کو بھی واپس لیا جائے اور ساتھ ہی تمام سوشل ایکٹیویسٹ (سماجی کارکنان) اور طلباء جنہیں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔

کنور دانش علی نے کالجز اور یونیورسٹیز کو کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جب تمام اسکول بازار یہاں تک کے ایوان بھی کھول دیا گیا ہے تو کالجوں کو کیوں بند رکھا گیا ہے۔

چھ دسمبر سے متعلق متھرا میں ریلی کے اعلان پر کنور دانش نے کہا کہ موجودہ اتر پردیش حکومت نے گزشتہ 5 برسوں میں کچھ نہیں کیا جبکہ حال ہی میں پیپر لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے اب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ یہ حکومت کسی کام کی نہیں ہے اس لیے حکومت صرف ہندو مسلم کرکے الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔

انہوں نے یو اے پی اے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کنور دانش علی نے کہا کہ اس سے قبل بھی ٹاڈا اور پوٹا جیسے قوانین کو واپس لینا پڑا تھا اور اب یو اے پی اے کو بھی واپس لینا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.