ETV Bharat / bharat

لکھنؤ: بے روزگار امیدواروں کے لیے 'روزگار میلے' کا انعقاد

اسسٹنٹ ڈائرکٹر روزگار لکھنو ارون کمار بھارتی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ روزگار میلہ میں شرکت کرنے والی کمپنیوں میں میگا مائنڈ سلوشن کے ذریعہ 100عہدوں پر تقرری کی جائے گی، جس میں آفس ایکزیٹیو، ٹیلی کالر کے لیے مرد و خواتین دونوں امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

unemployment festival
unemployment festival
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 9:23 AM IST

اترپردیش حکومت بے روزگار امیدواروں کو نجی شعبہ میں روزگار دینے کے لئے 'محکمہ روزگار' کے توسط سے روزگار میلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سے ان امیدواروں کو ان کی اہلیت و صلاحیت کے مطابق ملازمت حاصل کرنے میں کافی آسانی ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے 16 ستمبر 2021 کو صبح 10:30بجے سے لکھنو میں ایک روزگار میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو کہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر روزگار، علاقائی روزگار دفتر، لال باغ اور لکھنو احاطہ میں منعقد کیا جائےگا۔

اس میلہ میں نجی شعبہ کی مشہور و معروف پانچ کمپنیاں مختلف عہدوں کے واسطے امیدواروں کا انتخاب کرنے کےلئے شرکت کررہی ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائرکٹر روزگار لکھنو ارون کمار بھارتی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ روزگار میلہ میں شرکت کرنے والی کمپنیوں میں میگا مائنڈ سلوشن کے ذریعہ 100عہدوں پر تقرری کی جائےگی، جس میں آفس ایکزیٹیو، ٹیلی کالر کےلئے مرد و خواتین دونوں امیدواروں کا انتخاب کیا جائےگا، جس کےلئے تعلیمی لیاقت ہائی اسکول سے کم نہ ہو اور عمر 18 سے35 کے درمیان ہونی چاہئے۔ منتخب امیدواروں کو 10000روپئے سے زائد ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔ ’روزگار میلہ کے نام پر بے وقوف بنایا گیا‘

اسی طرح ایچ آر جی ایس اے پرائیویٹ لمیٹیڈ، پکھراج ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ، ویل نیس ایڈوائیزر، آر ایس ڈبلیو ایم لمیٹیڈ(میور شوٹنگ اینڈ شرٹنگ) اور لائف پیور(آر او کمپنی) کے ذریعہ کثیر تعداد میں اسامیوں پر تقرری کی جائےگی، جس میں تنخواہ اور دیگر سہولیات تعلیمی لیاقت اور عہدے کے مطابق دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خواہشمند امیدوار اپنا رجسٹریشن محکمہ جاتی پورٹلhttp://sewayojan.up.nic.in پر کریں۔اس میلہ میں پورٹل پر رجسٹرڈ اور آن لائن درخواست دینے والے امیدوار بھی شرکت کرسکیں گے۔ یہ روزگار میلہ حکومت کے ذریعہ مقررہ کووِڈ-19 کے گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے منعقد کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.