ETV Bharat / bharat

Rohit Sharma On Indian Team پنت کی جگہ بھرنے کے لئے کھلاڑی موجود: روہت - رشبھ پنت کی کمی محسوس

کپتان روہت شرما نے بدھ کے روز اعتراف کیا کہ وہ بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں باصلاحیت وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی کمی محسوس کریں گے حالانکہ ان کے پاس پنت کی جگہ بھرنے کے لیے کھلاڑی موجود ہیں۔Rohit Sharma On Indian Team

پنت کی جگہ بھرنے کے لئے کھلاڑی موجود: روہت

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 8:07 PM IST

ناگپور:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پہلے ٹیسٹ کے موقع پر یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمیں رشبھ پنت کی کمی محسوس ہوگی، لیکن ہمارے پاس یہ کردار ادا کرنے کے لیے کھلاڑی موجود ہیں۔‘ ہم نے کھلاڑیوں سے ان کے منصوبوں کے بارے میں بات کی ہے اور امید ہے کہ کل سے ہم ان پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ پنت 2020 سے 2022 تک ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ انہوں نے اس عرصے کے دوران کھیلے گئے 22 میچوں میں 43.34 کی اوسط سے 1517 رن بنائے ہیں۔

پنت نے اپنی میچ جیتنے والی اننگز سے ہندوستان کو کئی بار مشکلات سے نکالا ہے۔ پچھلی بار جب ہندوستان نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، پنت کے ناٹ آوٹ 89 رن نے مہمان ٹیم کو گابا قلعہ جیتنے میں مدد کی تھی۔

روہت نے الیون میں پنت کی جگہ بھرنے کے بارے میں بات کی، حالانکہ وہ کھلاڑی کے انتخاب کے سوال پر خاموش رہے۔

جب روہت سے الیون کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “انتخاب مشکل ہوگا۔ تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ ٹیم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔ ہم ہر میچ میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد الیون کا انتخاب کریں گے۔ کھلاڑی یہ جانتے ہیں اور ہم سیریز سے پہلے اس پر بات کر چکے ہیں۔

ناگپور میں کنگاروں کا سامنا کرنے کے بعد ہندستان کو دہلی، دھرم شالہ اور احمد آباد میں بھی ایک ایک ٹیسٹ کھیلنا ہے۔ اگر میزبان ٹیم سیریز 3-1 سے جیتتی ہے تو وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ اگر فتح کا مارجن اس سے کم ہوتا ہے تو اسے سری لنکا-نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ-ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔روہت تاہم، اس وقت ڈبلیو ٹی سی فائنل کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور آگے آسٹریلیائی چیلنج پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سچ پوچھیں تو، ہم نے اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی ہے ۔ ہم صرف اس سیریز میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں سوچنے کے لئے ابھی وقت ہے ۔ ہم ابھی اس کی ریاضی میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ہم صرف اپنے سامنے ٹیسٹ میچ جیتنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تمام میچز مختلف مقامات پر ہیں اور سبھی ایک مختلف چیلنج پیش کریں گے۔

بارڈر-گواسکر ٹرافی کے آغاز سے قبل ہندوستانی پچوں پر بھی کافی بحث ہوئی ہے۔ سابق آسٹریلیائی وکٹ کیپر ایان ہیلی نے بھی ہندوستان کو 'منصفانہ' پچیں تیار کرنے کا مشورہ دیا حالانکہ کپتان روہت پچ پر بحث کرنے کے بجائے کرکٹ پر توجہ دینے کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:India vs Australia Test series آسٹریلوی ٹیم کو دوہرا جھٹکا، کیمرون گرین بھی ناگپور ٹیسٹ سے باہر

روہت نے کہا،کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اگلے پانچ دنوں میں یہاں ہونے والی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور پچ کے بارے میں زیادہ فکر نہیں کرنی چاہیے۔ پچھلی سیریز میں ہم یہاں کھیلے تھے، پچوں کے بارے میں بہت بات کی گئی تھی۔ تمام 22 کھلاڑی جو کھیلنے جا رہے ہیں وہ اچھے کرکٹر ہیں۔ اس لیے ہمیں اس بات کی زیادہ فکر نہیں کرنی چاہیے کہ پچ کیسی ہو گی، کتنا ٹرن لے رہی ہے، سیمنگ ہو رہی ہے یا نہیں۔ ہم صرف میدان میں اتر کر اچھی کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.