ETV Bharat / bharat

Blast In Punjab Intelligence Headquarters: موہالی میں انٹیلی جنس بیورو کے دفتر میں دھماکہ

موہالی میں انٹیلی جنس بیورو کے دفتر میں دھماکہ کے بعد آس پاس کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ موقع پر بم ڈسپوزل اور فارنسک اسکواڈ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ Blast In Punjab Intelligence Headquarters

موہالی میں انٹیلی جنس بیورو کے دفتر میں دھماکہ

author img

By

Published : May 10, 2022, 12:07 PM IST

موہالی: ریاست پنجاب کے ضلع موہالی کے سوہانہ میں انٹیلی جنس بیورو کے دفتر میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ پیر کی شام ساڑھے سات بجے ہوا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ پوری عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ لوگوں نے بتایا کہ اس دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ ایس ایس پی آئی جی سمیت کئی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکہ پنجاب انٹیلی جنس آفس کی تیسری منزل پر ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ راکٹ سے چلنے والا گرینیڈ عمارت کی تیسری منزل پر پھینکا گیا۔ دھماکے کے بعد عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فارنسک ٹیموں کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ Blast At Third Floor Of Intelligence Bureau Headquarters

موہالی کے ایس پی (ہیڈ کوارٹر) رویندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ ایک معمولی دھماکہ ہوا ہے۔ حملہ عمارت کے باہر سے ہوا۔ یہ حملہ راکٹ ٹائپ فائر سے کیا گیا ہے۔ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ہمارے سینئر افسران اور ایف ایس ایل ٹیم اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اسے دہشت گردانہ حملہ سمجھا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ "اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔"سی ایم بھگونت مان نے ڈی جی پی وی کے بھورا سے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ میڈیا کو آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر روک دیا گیا ہے۔ پولیس کسی کو عمارت کے قریب جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

  • مزید پڑھیں:۔ Blast at Karachi University: کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ، چار ہلاک

انٹیلی جنس بلڈنگ کے باہر حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ لیکن اس دوران دفتر کی عمارت کی روشنیاں بجھی ہوئی نظر آئیں۔ عموماً ایسے واقعے کے بعد تمام لائٹس آن کر دی جاتی ہیں۔ فی الحال پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کو بھی دفتر سے دور کردیا گیا ہے۔ انتظامی عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔ عمارت کے آس پاس کوئی رہائشی علاقہ نہیں ہے۔ معلومات کے مطابق پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دراصل دھماکہ اس وقت ہوا جب دفتر میں چھٹی تھی اور زیادہ تر ملازمین باہر جا چکے تھے۔ حملے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.