ETV Bharat / bharat

MK Stalin On Rahul Gnadhi: راہل کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنا فاشسٹ اقدام، اسٹالن

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 8:16 PM IST

ایم کے اسٹالن نے ہندوستان کے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہل قرار دینے کے عمل 'فاشسٹ' قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی

Etv Bharat
Etv Bharat

چنئی: دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے۔ اسٹالن نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ کے عہدے سے نااہلی کو ایک "فسطائی عمل" اور "ترقی پسند جمہوری قوتوں پر حملہ" قرار دیا اور اس فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔جمعہ کی شام یہاں ایک بیان میں ایم کے اسٹالن نے ہندوستان کے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہل قرار دینے کے 'فاشسٹ' عمل کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت ان سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ کے اپنی رائے کے اظہار کے بنیادی جمہوری حق کو دبانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہندوستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس کا احساس ہونا چاہیے اور ہمیں متحد ہو کر اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔' انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے ایک مبینہ تبصرہ پر سورت کی ضلعی عدالت میں مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا اور اس معاملے میں انہیں دو سال کی سزا سنائی گئی۔ دوسری جانب کیجریوال نے کہا کہ راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ یہ ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ہم عدالت کے حکم کا احترام کرتے ہیں۔ جس طرح سے ان کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومت خوفزدہ ہے۔ یہ ملک کے لیے خطرناک ہے۔ وہ ملک میں ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک ہی لیڈر ہو۔ اسے آمریت کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Disqualified ملک کے لئے ہر قیمت چکانے کے لئے تیار ہوں، راہل گاندھی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.