BJP Slams CM Kejriwal آلودگی کنٹرول نہیں کر پا رہے ہیں تو کیجریوال کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، بی جے پی - دہلی میں زہریلی دھند
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے دہلی میں زہریلی دھند کے لئے عام آدمی پارٹی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ کیجریوال کی مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے۔ BJP Slams CM Kejriwal on Delhi pollution
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں زہریلی دھند کے لئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ کیجریوال کی مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج دہلی اور پنجاب کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ دہلی اور پنجاب کی ہواؤں میں زہر ہے، شرم کرواروند کیجریوال، یہ تمہارے نکمے پن کا قہرہے۔ BJP Slams CM Kejriwal on Delhi pollution
بھاٹیہ نے کہا کہ آج دہلی کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی کیجریوال کی پارٹی کی حکومت ہے اور دونوں حکومتوں کی طرف سے مجرمانہ غفلت ناقابل معافی ہے۔ کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ دہلی میں آلودہ ہوا پنجاب میں پرالی جلانے کا نتیجہ ہے۔ آج دہلی کے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اب پنجاب میں آپ کی ہی حکومت ہے تو اس کے بارے میں کیجریوال کیا کر رہے ہیں۔ کیجریوال کو اس کا جواب دینا چاہئے۔