ETV Bharat / bharat

درج ایف آئی آر کے خلاف راجدیپ، ششی تھرور سپریم کورٹ پہنچے - ٹریکٹر ریلی

ملک کے نامور صحافیوں مرنال پانڈے، ظفر آغا، پریش ناتھ اور اننت ناتھ نے بھی ایف آئی آر کے خلاف منگل کی شام اعلی عدالت سے رجوع کیا۔

راجدیپ سردیسائی، ششی تھرور سپریم کورٹ سے رجوع

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 2:23 PM IST

کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور اور سینئر صحافی راجدیپ سردیسائی نے ان کے خلاف درج متعدد ایف آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد پر مبینہ طور پر "گمراہ کن" ٹویٹس سے متعلق ان کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کیے گئے۔

صحافیوں مرینال پانڈے ، ظفر آغا ، پریش ناتھ اور اننت ناتھ نے بھی ایف آئی آر کے خلاف منگل کی شام اعلی عدالت سے رجوع کیا۔

30 جنوری کو دہلی پولیس نے تھرور ، سردسائی ، اور دیگر کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

اس سے قبل ، تھرور اور چھ صحافیوں پر دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کا الزام، اور دیگر الزامات کے علاوہ ، نوئیڈا پولیس نے ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مدھیہ پردیش پولیس نے بھی دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد پر مبینہ طور پر '' گمراہ کن '' ٹویٹس پر تھرور اور چھ صحافیوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

26 جنوری کو، مرکز کے نافذ کردہ تین کسان قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو اجاگر کرنے کے لئے کسان یونینوں کے ذریعہ بلائے جانے والے ٹریکٹر ریلی کے دوران ہزاروں مشتعل کسانوں نے مبینہ طور پر پولیس سے جھڑپ کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.