ETV Bharat / bharat

Anjuman Islamia Hall عوامی مطالبہ کے پیش نظر انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ میں تخفیف - بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ

بہار سنی وقف بورڈ کی میٹنگ چئیرمین الحاج محمد ارشاد اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں وقف بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں 36 ایجنڈوں کو تبادلہ خیال کے بعد منظوری دی گئی، میٹنگ میں انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ کے سلسلے میں عوامی مطالبات پر سنجیدگی سے غور و خوض کیا گیا۔ Reduction in rent of Anjuman Islamia Hall in view of public demands

عوام کے مطالبات کے پیش نظر انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ میں تخفیف

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 9:26 AM IST

پٹنہ: راجدھانی کے مراد پور سبزی باغ میں واقع نوتعمیر انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ میں تخفیف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اضافی کرایہ سے متعلق عوام کے مطالبہ کو لیکر بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ نے ایک اجلاس طلب کیا اور اس مسئلہ پر فیصلہ کرتے ہوئے کرایہ کا تعین کیا۔ بہار سنی وقف بورڈ کی میٹنگ چئیرمین الحاج محمد ارشاد اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں وقف بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں 36 ایجنڈوں کو تبادلہ خیال کے بعد منظوری دی گئی، میٹنگ میں انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ کے سلسلے میں عوامی مطالبات پر سنجیدگی سے غور و خوض کیا گیا۔

عوام کے مطالبات کے پیش نظر انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ میں تخفیف

میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ بات طے پائی کہ اس سے قبل ہال کی سہولتوں اور اس پرانے والے اخراجات کے اعتبار سے ایک ہال کا کرایہ 60000 روپے علاوہ 10000 روپے بجلی بل متعین کیا گیا تھا لیکن اب عوام کے مطالبات کے پیش نظر ایک ہال کا کرایہ 45000 روپے علاوہ 6000 روپے بجلی بل طے کیا جاتا ہے. ساتھ ہی انجمن اسلامیہ ہال کے ڈیلکس روم کا ایک دن کرایہ پچیس سو اور نارمل روم کا کرایہ پندرہ سو روپے طے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Anjuman Islamia Hall Rent Issue: انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ میں اضافہ سے لوگوں میں ناراضگی

سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ نے مزید کہا کہ انجمن اسلامیہ ہال بہار کا ایک تاریخی اثاثہ ہے جسے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ازسرنو تعمیر کرائی ہے، ہم لوگوں نے ایک تخمینہ اور اخراجات کے تحت ہال کا کرایہ 60000 روپے رکھا تھا جس پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں کمی ہے۔ ارشاد اللہ نے کہا کہ کچھ لوگ عوام کو ورغلانے میں لگے رہتے ہیں جبکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ بہار سنی وقف بورڈ ارشاداللہ کا نہیں ہے بلکہ یہاں جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ بورڈ کے تمام ممبران کے اتفاق رائے سے کیا جاتا ہے. عوام کے مطالبات کے بعد بورڈ کے تمام ممبران نے اس مسئلے پر نظر ثانی کر عوام کی سہولیات کا خیال رکھتے ہوئے کرایہ کم کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.