ETV Bharat / bharat

Desecration Of Holy Quran In Sweden سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر جمیعت علماء ہند اور امام سنگٹھن کا ردعمل

جمعیت علماء ہند کے ریاستی صدر اور امام سنگٹھن کے ریاستی صدر نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے سزا کا مطالبہ کیا۔ Reaction on the desecration of Holy Quran in Sweden

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر جمیعت علماء ہند اور امام سنگٹھن کا ردعمل

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 8:04 AM IST

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر جمیعت علماء ہند اور امام سنگٹھن کا ردعمل

مظفّر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علماء ہند کے ریاستی سیکریٹری قاری ذاکر حسین اور امام سنگٹھن کے ریاستی صدر مفتی ذوالفقار علی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے سزا اور پابندی کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے کو لے کر جمیعت علمائے ہند کے ریاستی سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ نفرتوں کی بنیاد پر اس طرح کی حرکت کی جاتی ہے۔ ہم اس طرح کی حرکت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ قرآن کریم ساری انسانیت کے لیے ہدایت ہے۔ سارے انسانوں کیلئے اس میں خیر ہے۔ جو انسان اسلام سے دشمنی میں یا نفرت میں ایسی ناپاک حرکت کرتا ہے۔ ان کو قرآن کریم کی تعلیمات کو سمجھنا چاہئے اور ہم مسلمانوں کو قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔ عمل کرنے سے ساری دنیا میں امن و امان قائم ہو گا، ساری دنیا محبت اور پیار کا گہوارہ بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی حرکت کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے افراد جو دنیا کے کسی بھی خطے میں مذہبی بنیاد پر نفرت پھیلانا چاہتے ہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہئے۔
وہیں امام سنگٹھن کے ریاستی صدر مفتی ذوالفقار علی نے کہا کہ سویڈن کے اندر جو کچھ ہوا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ قرآن پاک کے تعلق سے میں یہ کہوں گا کہ اگر ان کو لگتا ہے کہ اس طرح کی حرکت کرنے سے قرآن پاک مٹ جائے گا یا قرآن پاک کو جلانے سے قرآن پاک کو ختم کر دیا جائے گا تو یہ ناممکن ہے کیونکہ قرآن پاک ہمارے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے دلوں کے اندر محفوظ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک شعر بڑھا کہ:

نہ گھبراؤ لوگوں ابھی خدا کی شان باقی ہے

ابھی اسلام زندہ ہے ابھی قرآن باقی ہے

مزید پڑھیں:۔ Jamiat Ulema E Hind Protest جمعیت علماء بڈھانہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن تو قیامت تک باقی رہے گا۔ سوڈان جیسی حرکتیں ہمیشہ ہوتی رہی ہیں لیکن اسلام پر اور قرآن پر اس کا کوئی اثر پڑھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے ایسی لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ کے سامنے یہ مطالبہ ہوتا رہا ہے کہ اگر اس طرح کی حرکت کسی بھی ملک کے اندر ہوتی ہے اور کسی مذہبی کتاب کا تقدّس پامال کیا جاتا ہے یا کسی بھی مذہبی شخصیت کی توہین کی جاتی ہے تو اس پر پابندی عائد کرنی چاہئے اور اس کے خلاف مستقل قانون بننا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.