ETV Bharat / bharat

Rajya Sabha Adjourned: راجیہ سبھا میں مہنگائی پر ہنگامہ، تیسرے دن بھی کام نہیں ہو سکا - جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے پر ہنگامہ

کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نے بدھ کو راجیہ سبھا میں بڑھتی مہنگائی اور اشیائے ضروریہ پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح میں اضافے کے معاملے پر ہنگامہ Ruckus Created By Opposition Over GST Inflation کیا۔

Rajya Sabha Adjourned
راجیہ سبھا میں مہنگائی پر ہنگامہ، تیسرے دن بھی کام نہیں ہو سکا
author img

By

Published : Jul 20, 2022, 6:48 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نے بدھ کو راجیہ سبھا میں بڑھتی مہنگائی اور اشیائے ضروریہ پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح میں اضافے کے معاملے پر ہنگامہ کیا۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی۔ اس طرح مانسون اجلاس کے تین دنوں میں کوئی کام نہیں ہوا ہے۔Rajya Sabha Adjourned

پہلی ملتوی کے بعد دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد کارروائی شروع ہوتے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بڑے پیمانے پر قتل عام کے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام (قانونی سرگرمیوں کی ممانعت) ترمیمی بل 2022 پر بحث شروع کرنے کی کوشش کی، جسے کل وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایوان میں پیش کیا تھا۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور ایوان کے وسط میں پہنچ گئے۔ شور شرابے کے درمیان ڈپٹی چیئرمین نے کارروائی جاری رکھنے کی کوشش کی تاہم اراکین کا ہنگامہ جاری رہا جس کے باعث انہوں نے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کردی۔Ruckus Created By Opposition Over GST Inflation

قبل ازیں صبح چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ضروری قانون سازی کی کارروائی کو نمٹا دیا اور کہا کہ قائد حزب اختلاف نے رول 267 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کا نام پکارا۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ بچے، بوڑھے اور خواتین سمیت دیگر آبادی مہنگائی کا شکار ہے۔ جی ایس ٹی میں اضافے کی وجہ سے پنسل سے لے کر دیگر اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔ کھانا پینا بہت مہنگا ہو گیا ہے۔ انہوں نے آٹا، دال، چاول، بورا، چینی وغیرہ جیسی چیزوں کا ذکر کیا۔Ruckus Created By Opposition Over GST Inflation

یہ بھی پڑھیں: Rajya Sabha Uproar over Petrol and Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان بالا میں ہنگامہ

نائیڈو نے قائد حزب اختلاف کو بولنے سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع کا ذکر کرسکتے ہیں۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں مہنگائی پر بات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بحث کے دوران آپ اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اس پر بھی مسٹر کھرگے بولتے رہے اور کانگریس، عام آدمی پارٹی اور دراوڑ منیترا کزگم اور اپوزیشن کے دیگر اراکین ان کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔ صورتحال کے پیش نظر مسٹر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ایوان کی میز پر ضروری دستاویزات رکھنے کے دوران بھی کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ تبصرے کرتے رہے تھے۔Ruckus Created By Opposition Over GST Inflation

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے شروع ہوا ہے اور اب تک اپوزیشن مہنگائی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مسلسل ہنگامہ آرائی کر رہی ہے جس کی وجہ سے ایوان میں کوئی کام نہیں ہو سکا۔Ruckus Created By Opposition Over GST Inflation

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.