ETV Bharat / bharat

Rajouri Attack: ڈانگری حملے میں زخمی ایک اور شہری کی موت، اب تک سات افراد ہلاک

راجوری کے ڈانگری علاقہ میں گزشتہ اتوار کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں ایک اور عام شہری کی موت ہوگئی ہے۔ اس فائرنگ میں اب تک سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ Rajouri Attack

ڈانگری حملے میں زخمی ایک اور شہری کی موت

author img

By

Published : Jan 8, 2023, 8:44 AM IST

Updated : Jan 8, 2023, 12:15 PM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے ڈانگری علاقہ میں گذشتہ اتوار کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں ایک اور عام شہری کی موت ہوگئی ہے۔ اس فائرنگ میں اب تک سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ Another civilian died in firing in Dongri ضلع راجوری کے ڈانگری علاقہ میں یکم جنوری عسکریت پسندوں نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں چھ افراد ہلاک جب کہ کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر آج پرینس کمار (20) نے دم توڑ دیا۔ Rajouri Attack

مزید پڑھیں:۔ Rajouri Incident راجوری میں فائرنگ اور دھماکہ کے بعد افراتفری پھیل گئی، زخمیوں کا بیان

مذکورہ حملہ میں یہ نوجوان بھی زخمی ہوا تھا اور اس کا علاج میڈیکل کالج راجوری چل رہا تھا تاہم نازک صورتحال کے پیش نظر نوجوان کو ہوائی سروس کے ذریعہ جموں میڈیکل کالج میں منتعقل کیا گیا تھا جہاں آج نواجوان نے زندگی کی آخری سانس لی۔ اس حملہ میں اب تک سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں دوسرے جانب بالا کوٹ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ بالاکوٹ کے سرحدی باڑ پر تعینات الرٹ فوجیوں نے اب تک دو عسکریت پسندوں کا سراغ لگا کر انہیں ہلاک کر دیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Last Updated : Jan 8, 2023, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.