وزارت ریلوے نے آج یہاں مطلع کیا کہ کووڈ وبا کی اس دوسری لہر کے دوران ، ہندوستانی ریلوے نے اپنی 64 ہزار بیڈ صلاحیت کے 4 ہزار کوچز کو آئسولیشن یونٹ کے طور پر تیار کیا ہے۔ اب تک دہلی ، اترپردیش ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا کی ریاستوں میں نو بڑے اسٹیشنوں پر 169 کوچ بنائے گئے ہیں۔
اس وقت دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کووڈ کے 81 مریضوں کو کوڈ کیئر کی ان کوچوں میں داخل کیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں 22 مریضوں کو فارغ کیا گیا تھا۔ کسی کووڈ کیئر سہولت میں کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
وزارت ریلوے کے مطابق ، دہلی کی حکومت کے مطالبہ پر ، ریلوے نے 1200 بیڈز کی گنجائش کے ساتھ 75 کووڈ کیئر کوچ فراہم کیے ہیں۔ ان میں سے 50 کوچز شکوربستی اور 25 کوچ کوچ آنند وہار اسٹیشن پر کھڑے ہیں۔ اس وقت شکر بستی پر 5 مریض داخل تھے اور ایک مریض کو فارغ کردیا گیا ہے۔ پچھلے سال کووڈ کی پہلی لہر میں ، شکوربستی مرکز میں 857 مریض داخل اور خارج ہوئے تھے۔
یو این آئی۔