کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ کے سلسلے میں حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'اس میں صرف سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کا کام ہوا ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے مصروف فوجیوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔'
راہل گاندھی نے کہا کہ بجٹ پوری طرح حکومت کے دوست سرمایہ داروں پر مرکوز ہے اور اس میں سرحد پر دشمن سے نبرد آزما فوجیوں کے مفاد میں کچھ نہیں ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'مودی حکومت کے 'دوست بجٹ' کا مطلب ہے کہ چین سے نبردآزما جوانوں کو کوئی مدد نہیں۔ یہ ملک کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔'