ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi on Budget 2023 راہل گاندھی کا طنز، یہ امرت کال بجٹ نہیں مِتر کال بجٹ ہے - Budget 2023

وزیراعظم نریندر مودی نے عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد کہا تھا کہ یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی مضبوط بنیاد رکھے گا۔ جس پر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ امرت کال بجٹ نہیں بلکہ مِتر کال بجٹ ہے کیونکہ اس میں نا تو نوکریاں پیدا کرنے کا کوئی وژن ہے، نہ مہنگائی سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ اور نہ ہی عدم مساوات کو روکنے کا کوئی ارادہ ہے۔ یہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ حکومت کے پاس ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی
author img

By

Published : Feb 1, 2023, 6:41 PM IST

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ پیش کر دیا ہے جس پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اس بجٹ سے سماج کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچے گا۔ امرت کال کے پہلے بجٹ نے ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کی بنیاد فراہم کی ہے۔ بجٹ امنگوں، کسانوں اور متوسط ​​طبقے سے بھرے معاشرے کے خوابوں کو پورا کرے گا۔ بجٹ میں پسماندہ طبقات کو ترجیح دی گئی ہے۔

وہیں حزب اختلاف رہنماؤں نے اس بجٹ کو عوام مخالف قرار دیا اور کہا کہ اس بجٹ میں بھارت کے سب سے اہم مسئلے بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ حکومت کے پاس بھارت کے مستقبل کی تعمیر کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ 'متر کال' بجٹ میں، نوکریاں پیدا کرنے کا کوئی وژن نہیں، مہنگائی سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں اور عدم مساوات کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انھوں مزید لکھا کہ ملک میں 1% امیر ترین شخص کے پاس 40% دولت ہے ، 50% غریب ترین افراد جی ایس ٹی کا 64% ادا کرتے ہیں اور 42% نوجوان بے روزگار ہیں، پھر بھی وزیر اعظم کو کوئی پرواہ نہیں! راہل نے لکھا کہ یہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ حکومت کے پاس ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔

کانگریس کے علاوہ دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے اس بجٹ کی تنقید کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ 2023-24 کے مرکزی بجٹ نے ملک کے لوگوں کو "آشا" (امید) کے بجائے "نرشا" (مایوسی) دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بجٹ مہنگائی اور بے روزگاری میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ بی جے پی اپنے بجٹ کا ایک دہائی مکمل کر رہی ہے، لیکن جب اس نے پہلے عوام کو کچھ نہیں دیا تو اب کیا دے گی؟"

یہ بھی پڑھیں:

Reactions on Budget 2023 یہ بجٹ ملک کی بے روزگاری کو دور نہیں کرسکتا

PM Modi on Budget 2023 یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے، وزیراعظم نریندر مودی

شیوسینا ایم پی پرینکا چترویدی نے کہا کہ اس بجٹ میں خواتین کے لیے دور رس طریقے سے کچھ نہیں کیا گیا۔ غریبوں کو صرف مفت اناج نہیں چاہیےم انہیں اپنے بچوں کے لیے روزگار بھی چاہیے۔اور اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ ٹیکس سلیب میں ایسی تبدیلی کی گئی ہے جو مبہم ہے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ملک میں پہلے کی طرح پچھلے 9 سالوں میں بھی مرکزی حکومت کے بجٹ آتے جاتے رہے، جس میں اعلانات، وعدوں، دعووں اور امیدوں کی بارش ہوتی رہی۔لیکن وہ سب بے معنی ہو گئے، جب ہندوستان کا مڈل کلاس مہنگائی، غربت اور بے روزگاری وغیرہ کی وجہ سے لوئر مڈل کلاس بن گیا تو بہت افسوس ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.