ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi writes to ED: راہل گاندھی نے ای ڈی سے جمعہ کے روز پوچھ گچھ ملتوی کرنے کی درخواست کی

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 10:50 PM IST

راہل گاندھی نے ماں سونیا گاندھی کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ای ڈی کو خط لکھ کر پوچھ گچھ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔Rahul Gandhi requested ED to Adjourn the inquiry

راہل نے ماں کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھ گچھ ملتوی کرنے کی درخواست کی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ED) کو خط لکھ کر اپنی ماں سونیا گاندھی کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ گزشتہ تین دنوں سے راہل گاندھی سے لگاتار پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ Rahul Gandhi writes to ED

ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی کی طبیعت خراب ہونے کے پیش نظر سے ان سے جمعہ کو ہونے والی پوچھ گچھ ملتوی کی جائے۔ سونیا گاندھی کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے گنگا رام اسپتال میں داخل ہیں۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راہل گاندھی سے پچھلے تین دنوں میں اوسطاً روزانہ تقریباً 10 گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اسپتال میں اپنی ماں سے ملنے جانا چاہتے ہیں، اس لیے جمعہ کو ان سے پوچھ گچھ نہیں کی جانی چاہیے۔ راہل نے کہا ہے کہ وہ کچھ دنوں کے لیے اپنی ماں کا خیال رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: National Herald Case: راہل گاندھی کی پوچھ گچھ ختم، ای ڈی نے 17 جون کو دوبارہ طلب کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.