ETV Bharat / bharat

Shashi Tharoor on Rahul Gandhi راہل نے کہیں ملک مخالف بات نہیں کی، تھرور - راہل گاندھی کا مائیک پر بیان

ششی تھرر نے کہا 'مجھے یہ کہنا ہوگا کہ بی جے پی سیاست میں ماہر ہے۔ اس نے راہل گاندھی کو اس بات کے لئے قصور وار ٹھہرا دیا جو انہوں نے کبھی کیا ہی نہیں ہے۔ ان کی پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے غیر ملک میں کہیں کوئی ایسا تبصرہ نہیں کیا جس سے بھارتی جمہوریت پر سوال اٹھتا ہو یا ملک کی توہین ہو اس لئے ان کی معافی مانگنے کا مطالبہ بے تکا ہے۔

راہل نے کہیں ملک مخالف بات نہیں کی معافی نہیں مانگیں گے، تھرور

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 9:14 PM IST

نئی دہلی: کانگریس ایم پی ششی تھرر نے جمعرات کو کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے غیر ملک میں کہیں کوئی ایسا تبصرہ نہیں کیا جس سے بھارتی جمہوریت پر سوال اٹھتا ہو یا ملک کی توہین ہو اس لئے ان کی معافی مانگنے کا مطالبہ بے تکا ہے۔ تھرور نے انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں شرکت کرتے ہوئے جمعہ کو کہاکہ گاندھی سے معافی مانگنے کی بی جے پی کا مطالبہ بے تکا ہے لیکن بی جے پی اسے جائز قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا 'مجھے یہ کہنا ہوگا کہ بی جے پی سیاست میں ماہر ہے۔ اس نے راہل گاندھی کو اس بات کے لئے قصور وار ٹھہرا دیا جو انہوں نے کبھی کیا ہی نہیں ہے۔ راہل گاندھی سے معافی مانگنے کی بی جے پی کے مطالبے پر تیکھے انداز میں انہوں نے کہا کہ کیوں راہل گاندھی معافی مانگیں گے۔ راہل گاندھی معافی نہیں مانگیں گے۔ ان کے بیان میں ایسا کچھ نہیں ہے جس پر اعتراض کیا جاسکے، معافی مانگنے کا مطالبہ بے تکا ہے۔

انہوں نے کہیں بھی کوئی ہندوستان مخالف بات نہیں کی ہے۔ غیر ممالک میں ملک کے خلاف بولنے پر اگر کسی کو معافی مانگنی چاہئے تو وہ خود وزیر اعظم نریندر مودی ہیں کیونکہ انہوں نے غیر ملکی زمین پر سب سے پہلے ہندوستان مخالف بات کہی ہے۔ پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کے لئے حکومت کو ڈمے دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ایوان چلانا حکومت کی ذمے داری ہے لیکن سیشن کے دوران بے تکی بیان بازی کرکے ایوان کو نہیں چلنے دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: No Question Of Apology مودی کو معافی مانگنی چاہئے راہل کو نہیں، کھڑگے

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں فنانس بل سمیت کئی اہم بل پیش ہونے ہیں لیکن حکومت ذمے داری سے بھاگ رہی ہے اور ایوان کی کاروائی کو روکا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کبھی نہیں کہا کہ غیر ملکی طاقتیں ہمارے جمہوریت کی دفاع کریں اس لئے ان کے معافی مانگنے کا سوال ہی نہیں اٹھتاہے۔ تھرور نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت ایک ایسا ملک ہے، جہاں بھارتی کو اس بات کا ختیار ہونا چاہئے کہ انہیں کیا کھانا چاہئے اور کس سے پیار کرنا چاہئے۔ ہمیں ایسا بھارت چاہئے جہاں لوگ کسی کے نجی معاملے میں مداخلت نہ کر سکیں۔ سب کو کھانے، پیار کرنے اور بولنے کی آزادی ہو۔ یہ 'آئیڈیا آف انڈیا' ہے جہاں لوگ اپنے حساب سے رہیں اور تاریخ کے واقعات کے سلسلے میں کسی کی مذمت نہ کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.