ETV Bharat / bharat

ڈوڈہ: فریدیہ ماڈل اسکول میں نعت خوانی اور کتاب کی رسم رونمائی کی تقریب - یتیم بچّوں کی شادی

مقررین نے قرآن و احادیث کی روشنی میں اظہار خیال کیا اور موجودہ وقت میں یتیم فاؤنڈیشن و ادبی حلقوں کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ یتیم فاؤنڈیشن ایک فلاحی اِداراہ ہے، جہاں بیواؤں اور یتیموں کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جب کہ یتیم بچّوں کی شادی کے لئے اُن کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔

فریدیہ ماڈل ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ میں کوئز، نعت خوانی اور کتاب کی رسم رونمائی کے لئے تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 7:31 AM IST

جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن کی شاخ ڈوڈہ میں ادبی و ثقافتی مرکز، سون ملژار اور فریدیہ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے باہمی اشتراک سے فریدیہ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے احاطہ میں تین حصّوں پر مشتمل ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فریدیہ ماڈل ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ میں کوئز، نعت خوانی اور کتاب کی رسم رونمائی کے لئے تقریب کا انعقاد

یہ تقریب مشہور قلمکار سعداللہ شاد فرید آبادی کی صدارت میں منعقد ہوئی جب کہ ایوان صدارت میں شوکت حیات صدر یتیم فاؤنڈیشن ڈوڈہ، مصنف مشتاق فریدی، پرنسپل فریدیہ ماڈل اسکول محمد شریف بلوان، مفتی جاوید، پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ نازیہ منشی، نور الحسن عالم دین، پروفیسر اختر حسین آخون، موجود تھے جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض سینیئر صحافی و نمائندہ شہربین ریڈیو کشمیر نے انجام دی۔

اُنہوں نے استقبالیہ خطبہ میں پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے پہلے حصّے میں سیرت و تاریخ کے موضوع پر کوئز جس میں فریدیہ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ اور ڈگری کالج کے 20 طلباء و طالبات نے حصّہ لیا۔ دوسرے حصّے میں ڈگری کالج اور دیگر مقامی نعت خوانوں نے مختلف زبانوں میں نعت پڑھے جب کہ پروگرام کے آخری حصّے میں مصنف مشتاق فریدی کی لکھی کتاب، کلّیات نعت و منقبت کی رسم رونمائی کی گئی۔

مزید پڑھیں:۔ مردآباد- تقریری و نعت خوانی مقابلہ کا انعقاد

اس موقع پر مقررین نے قرآن و احادیث کی روشنی میں اظہار خیال کیا اور موجودہ وقت میں یتیم فاؤنڈیشن و ادبی حلقوں کی کوشوں کو اجاگر کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ یتیم فاؤنڈیشن ایک فلاحی اِداراہ ہے، جہاں بیواؤں اور یتیموں کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جبکہ یتیم بچّوں کی شادی کے لئے اُن کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس لئے تمام لوگ اس نیک راہ میں بے کسوں اور بے سہارا افراد کی مدد کے لئے آگے آئیں اور تعاون دیں۔ ایوان صدارت میں موجود تمام معززین نے مشتاق فریدی کو کتاب کی رسم رونمائی پر مبارکباد پیش کی۔

پروگرام میں نعمت خواں اور کوئز میں شرکت کرنے والے 20 طلباء و طالبات میں ایک ہزار روپے فس کس نقدی تقسیم کئے گئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.