ETV Bharat / bharat

بنگال میں ممتا اور راہل کی ریلیاں منسوخ، شاہ اور نڈا کی ریلیاں جاری - بنگال کی سیاست

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز، ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگوں کی کورونا سے اموات، شمشان اور قبرستانوں میں لاشوں کا انبار، لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے، اس کے باوجود بھی بی جے پی کی اعلی قیادت انتخابی جلسوں اور ریلیوں میں مصروف ہے۔

public programs of amit shahs and jp nadda in west bengal
بنگال میں ممتا اور راہل کی ریلیاں منسوخ، شاہ اور نڈا کریں گے ریلیاں
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 8:49 AM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب نئے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

وہیں مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کے لیے 22 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں، راہل گاندھی نے ریلیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی عوامی جلسہ جلوس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ روز کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کووڈ-19 کی صورتحال کے پیش نظر مغربی بنگال میں اپنی تمام عوامی ریلیاں منسوخ کر دی ہیں۔ انہوں نے دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی اپنے عوامی جلسوں کو منسوخ یا ملتوی کرنے کی اپیل کی۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کورونا وائرس کے مدنظر دارالحکومت کولکاتا میں بڑے جلسہ و جلوس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن دوسری طرف مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج بنگال میں چار انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ شاہد بنگال میں روڈ شو بھی کریں گے۔

وہیں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی بنگال میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے دوران دو روڈ شوز، جلسہ اور ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.