حکومت کے مطابق محرم کے موقع پر عقیدت مندوں کا ہجوم کورونا وباء پھیلانے میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔ اسلئے اس بات کا خیال رکھتے ہوئے اس برس محرم کے جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ عبادت مسجد کی جگہ گھروں میں ہی رہ کر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
شیعہ عالم دین مولانا ظہیر عبّاس رضوی نے کہا ہے کہ کورونا وبا نہ صرف بھارت میں بلکہ پورے کرہ ارض میں پھیلی ہوئی ہے۔ پچھلے برس کے جیسے اس برس بھی حکومت نے جو قوانین نافذ کیے ہیں، ہم اس پر عمل کریں تاکہ ملک سے کورونا کا خاتمہ ہو۔
مزید پڑھیں:
محرم کے حوالے سے ڈی جی پی کے سرکلر پر شیعہ مکتبہ فکر رہنماؤں کا سخت اعتراض
ممبئی کے بھنڈی بازار، محمد علی روڈ، امام باڑہ ان علاقوں میں اہل تشیعو کی تعداد خاصی ہے، جو محرم کے موقع پر جلوس اور مجلسوں میں نمودار ہوتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ممبئی کے متعد علاقوں میں مقیم اہل تشیعو محرم کے ابتدائی دس دِنوں تک یہاں آجاتے ہیں۔ لیکن اس برس کووڈ قوانین کے سبب وہ ہجوم دیکھنے کو نہیں ملے گیا جو کئی دہائیوں سے یہاں دکھائی دیتا تھا۔