ETV Bharat / bharat

آگرہ: پرینکا گاندھی نے متوفی کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی - ارون کی پولیس حراست میں موت

ای ٹی وی بھارت نے متوفی ارون کی والدہ کملا دیوی، بیوی سونم اور بھائی کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ پرینکا دیدی نے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن مالی مدد کے ساتھ ساتھ انصاف بھی ملنا چاہیے۔

پرینکا گاندھی نے متوفی کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 10:04 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کے جگدیش پورہ تھانے کے ملخانہ سے 25 لاکھ روپے کی چوری کے الزام میں صفائی ملازم ارون کی پولیس حراست میں موت ہوگئی جس کے بعد یوپی کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کی رات عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے سنگھ متوفی کے خاندان سے ملنے آگرہ آئے تھے۔ بعد ازاں کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بدھ کی رات تقریبا 10:45 بجے آگرہ پہنچیں، جنہوں نے متوفی ارون کمار کی ماں کملا دیوی اور بیوی سونم سے تقریبا 25 منٹ تک بات کی۔

پرینکا گاندھی نے متوفی کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

پرینکا گاندھی نے انہیں یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ای ٹی وی بھارت نے متوفی ارون کی والدہ کملا دیوی، بیوی سونم اور بھائی کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ پرینکا دیدی نے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن مالی مدد کے ساتھ ساتھ انصاف بھی ملنا چاہیے۔

متوفی ارون کی بیوی سونم نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے ان سے بات کی اور کہا کہ وہ مالی مدد فراہم کریں گی۔ سونم کا کہنا ہے کہ گفتگو میں پرینکا گاندھی نے میرے بچوں کے بارے میں دریافت کیا۔ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ دیدی نے بیٹیوں کی شادی کے اخراجات کے بارے میں کہا ہے اور انہوں نے مجھے بہت سمجھایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم آپ کو قانونی مدد بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ حکومت دھان کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے: پرینکا گاندھی

مقتول ارون کی والدہ کملا دیوی نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم انصاف دلائیں گے۔ کملا دیوی نے کہا کہ میرے بیٹے کو منگل کی سہ پہر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ وہ پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔ ساری رات اس کو مارتے رہے، ہمیں تو اس کی لاش ہی ملی تھی۔ ہمیں انصاف چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ارون کی بیوی سونم کو نوکری ملنی چاہیے۔ ہم پولیس اور انتظامیہ کی مالی مدد اور ملازمت کی یقین دہانی سے خوش نہیں ہیں۔ ہمیں نوکری ملنے کا کوئی اعتماد نہیں ہے۔ اب کوئی کمانے والا نہیں ہے۔

بھائی رنکو نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے یقین دلایا ہے کہ آپ فکر نہ کریں۔ ہم اور ہماری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔ مالی مدد کتنی اور کیسے کریں گی اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.