نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کو پہلوان ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انھیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ آخری دم تک ان کی لڑائی میں کھڑی رہیں گی۔ اکیس دسمبر کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے انتخاب میں برج بھوشن شرن سنگھ کے ساتھی سنجے سنگھ کے نیا صدر منتخب کیا گیا، جس سے ناراض خاتون پہلوان ساکشی ملک نے کشتی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
-
#WATCH | Wrestlers Sakshi Malik and Bajrang Punia met Congress leader Priyanka Gandhi Vadra today in Delhi.
— ANI (@ANI) December 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Source: Priyanka Gandhi's office) pic.twitter.com/ooDGzse0ZX
">#WATCH | Wrestlers Sakshi Malik and Bajrang Punia met Congress leader Priyanka Gandhi Vadra today in Delhi.
— ANI (@ANI) December 22, 2023
(Source: Priyanka Gandhi's office) pic.twitter.com/ooDGzse0ZX#WATCH | Wrestlers Sakshi Malik and Bajrang Punia met Congress leader Priyanka Gandhi Vadra today in Delhi.
— ANI (@ANI) December 22, 2023
(Source: Priyanka Gandhi's office) pic.twitter.com/ooDGzse0ZX
پہلوانوں کے ساتھ میٹنگ سے باہر آنے کے بعد کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں ایک خاتون کے طور پر آئی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ان لڑکیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ قابل نفرت ہے۔ کانگریس لیڈر دیپندر ہڈا بھی پرینکا گاندھی کے ساتھ ایک پہلوان کی رہائش گاہ پر گئے تھے۔ دیپندر ہڈا نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے پہلوانوں کو یقین دلایا کہ وہ انصاف کی لڑائی میں آخری دم تک کھڑی رہیں گی۔ ہڈا نے مزید کہا کہ پرینکا جی نے انہیں بتایا کہ کانگریس ان کے ساتھ ہے۔ ہماری خواتین پہلوانوں کے ساتھ جو سلوک ہوا ہے اس پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ ہم نے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
دریں اثنا، مشہور پہلوان بجرنگ پونیا نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ ڈبلیو ایف آئی کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے معاون کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد اپنا پدم شری واپس کر دیا۔ بجرنگ پونیا نے صحافیوں کو بتایا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں اور بہنوں کے لیے لڑ رہے تھے، میں ان کے لیے انصاف نہیں کر سکا، اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ میں اس اعزاز کا حقدار نہیں ہوں۔
-
#WATCH | "I came here as a woman...," says Congress General Secretary Priyanka Gandhi as she leaves the residence of wrestler Sakshi Malik in Delhi. pic.twitter.com/FbhE6HzO18
— ANI (@ANI) December 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | "I came here as a woman...," says Congress General Secretary Priyanka Gandhi as she leaves the residence of wrestler Sakshi Malik in Delhi. pic.twitter.com/FbhE6HzO18
— ANI (@ANI) December 22, 2023#WATCH | "I came here as a woman...," says Congress General Secretary Priyanka Gandhi as she leaves the residence of wrestler Sakshi Malik in Delhi. pic.twitter.com/FbhE6HzO18
— ANI (@ANI) December 22, 2023
انھوں نے مزید کہا کہ میں یہاں اپنا ایوارڈ واپس کرنے آیا تھا، تاہم پی ایم کے ساتھ میری ملاقات نہ ہو سکی کیونکہ میری ملاقات کا وقت نہیں تھا، پی ایم کا مصروف شیڈول ہے۔ میں یہ تمغہ اپنے گھر نہیں لے جاؤں گا اس لئے میں اسے وسطی دہلی میں کرتویہ پاتھ کے قریب فرش پر رکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک پہلوانوں کی طرف سے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے خلاف احتجاج کا حصہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں