اندور: وزیر اعظم نریندر مودی آج اندور میں منعقد پرواسی بھارتیہ کانفرنس کا باضابطہ افتتاح کریں گے اور سربراہان مملکت سے ملاقات کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی کا خصوصی طیارہ صبح تقریباً 10 بجے اندور ہوائی اڈے پر پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ مقام بریلینٹ کنونشن سینٹر پہنچیں گے اور پرواسی بھارتیہ کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم مودی صبح تقریباً 10.30 بجے پرواسی بھارتیہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ پرواسی بھارتیہ کانفرنس میں منعقدہ نمائش ’آزادی کا امرت مہوتسو - کنٹریبویشن آف ڈایسپورا ان انڈین فریڈم اسٹرگل‘ کا افتتاح کریں گے۔ Prime Minister Modi to inaugurate thePravasi Bharatiya Sammelan 2023 today
-
Looking forward to being in the vibrant city of Indore tomorrow, 9th January to mark Pravasi Bharatiya Divas. This is a great opportunity to deepen the connect with our diaspora, which has distinguished itself globally. https://t.co/0lIDULkFlj
— Narendra Modi (@narendramodi) January 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Looking forward to being in the vibrant city of Indore tomorrow, 9th January to mark Pravasi Bharatiya Divas. This is a great opportunity to deepen the connect with our diaspora, which has distinguished itself globally. https://t.co/0lIDULkFlj
— Narendra Modi (@narendramodi) January 8, 2023Looking forward to being in the vibrant city of Indore tomorrow, 9th January to mark Pravasi Bharatiya Divas. This is a great opportunity to deepen the connect with our diaspora, which has distinguished itself globally. https://t.co/0lIDULkFlj
— Narendra Modi (@narendramodi) January 8, 2023
مزید پڑھیں:۔ Kangla Nongpok Thong وزیر اعظم نے کانگلا نونگ پوک تھونگ کے افتتاح پر منی پور کے لوگوں کی مبارکباد دی
وزیر اعظم مودی اس کے بعد گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی اور سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی تقریباً 2.30 بجے خصوصی طیارے سے روانہ ہوں گے۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب منگل کو منعقد ہوگی جس میں صدر دروپدی مرمو شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں 8 جنوری سے 10 جنوری تک بھارتیہ پرواسی کا ایک عظیم الشان کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ کووڈ کی وبا کی وجہ سے چار سال بعد ملک میں پرواسی بھارتیہ سمیلن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اپنے آپ میں اہم ہے۔ یہ تقریب مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں منعقد ہو رہی ہے۔ دنیا کی رونق یہاں نظر آئے گی۔ ایم پی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ تارکین وطن بھی کانفرنس کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Chief Secretaries Conference پی ایم مودی کی نئی دہلی میں چیف سیکرٹریز کی کانفرنس میں شرکت