ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں وزارت دفاع کے کمپلیکس کا افتتاح - کستوربہ گاندھی مارگ

افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، شہری ہاؤسنگ اور تعمیرات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دفاعی سربراہ موجود تھے۔

prime minister modi inaugurates the campus of the ministry of defense offices
وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں وزارت دفاع کے دفاتر کے کیمپس کا افتتاح
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 2:00 PM IST

وزارت دفاع کے یہ آفس کمپلیکس کستوربہ گاندھی مارگ اور افریقہ ایونیو پر واقع ہیں۔ یہ دونوں دفاتر سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت بنائے جانے والے ڈیفنس انکلیو کا حصہ ہیں۔ ان آفس کمپلیکس میں تقریبا 7000 فوجی اور سویلین افسران کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں وزارت دفاع کے دفاتر کے کیمپس کا افتتاح

اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ ، شہری ہاؤسنگ اور تعمیرات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دفاعی سربراہ موجود تھے۔ وزیراعظم نے ڈیفنس آفس کمپلیکس کا دورہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع کا یہ دفتر کا احاطہ چانکیاپوری کے نزدیک افریقہ ایونیو اور کستوربا گاندھی مارگ پر بنایا گیا ہے۔ ان دفتروں میں تقریبا 7000 فوجی افسران اور سرکاری ملازم کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہندو راشٹر کا مطالبہ مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی میں اضافہ کرنا نہیں'

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت ہٹمنٹ میں واقع ان دفاتر کو ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی جگہ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام کیا جائے گا۔ تقریبا 27 دفتروں کو نئے آفس کمپلیکس میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کی تعمیر پر تقریبا 745 سو کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ کیمپس میں تقریبا ڈیڑھ ہزار کاروں کے لیے پارکنگ بنائی گئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.