ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کے خطاب پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل - اردو نیوز

وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر منگل کی رات ملک سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے جو قدم اٹھائے گئے ہیں وہ تیزی سے صورت حال کو بہتر کریں گے۔ کورونا کے اس مشکل وقت میں آکسیجن کے مطالبے میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے لیے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

pm modi
وزیر اعظم مودی
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 12:58 PM IST

وزیر اعظم مودی کے خطاب پر متعدد اعلیٰ رہنماؤں نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

وہیں، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کے بیشتر اسپتالوں میں آکسیجن صرف اگلے 8 سے 12 گھنٹے تک کے لیے دستیاب ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ہم ایک ہفتے سے دہلی میں آکسیجن سپلائی کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو مرکزی حکومت کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر آج صبح تک آکسیجن کافی مقدار میں اسپتالوں میں نہیں پہنچی تو خوف و ہراس پھیل جائے گا۔

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک نے کہا کہ اس مشکل کے دور میں مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی کیا مدد کر رہی ہے، اس کا انہوں نے اپنے خطاب میں کہیں بھی ذکر نہیں کیا۔ اس کے برخلاف وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن سے بچیں، یہ مشورہ دینے کا انہوں نے کام کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن لگانے کا حکم دیا ہے۔ یقیناً جس طرح سے کورونا کے معاملے میں اضافہ ہوا ہے، اس حساب سے لاک ڈاؤن کی سخت ضرورت ہے۔

غورطلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں ریاستوں سے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن آخری آپشن ہونا چاہیے اور سب کو اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے کہ اس کی نوبت نہ آئے۔ ہمیں مل کر ملکی معیشت کو سنبھالنا ہوگا اور اپنے آپ کو بھی بچانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ملک کورونا کے طوفان کو پھر شکست دے گا: مودی

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کو لاک ڈاؤن سے بچانا ہے۔ ہمارا زور یہ ہونا چاہیے کہ آخری آپشن یعنی لاک ڈاؤن کی ضرورت نہ پڑے۔ اس کے لیے ریاست، ریاستی حکومتوں کو مائکرو کنسلٹنٹ زون کی فراہمی پر زور دینا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.