ETV Bharat / bharat

سرینگر پولیس نے مطلوب چور کو گرفتار کیا - خانیار سے چور گرفتار

دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پولیس چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی اور ملزم کو خیام چوک سرینگر میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص کی پہچان امتیاز احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن باغ مہتاب کے طور ہوئی ہے۔

سرینگر پولیس نے ایک 'بدنام زمانہ' چور کیا گرفتار

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 12:22 PM IST

سرینگر میں پولیس نے کئی جرائم کے مقدمات میں ملوث 'ایک بدنام' زمانہ چور کو گرفتار کیا ہے۔ گذشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو پولیس اسٹیشن خانیار کو ایک شخص سنتوش کمار سنگھ ولد رام پرکاش ساکن پورنما شیو مندر جنوب مغربی دہلی کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی۔

شکایت میں بتایا گیا تھا کہ وکٹری کراسنگ خانیار کے نزدیک ایک نامعلوم شخص گاڑی چلا رہا ہے جس کا رجسٹریشن نمبر GA03_3531 ہے۔ اس نے اسے جے ایل این ایم رعناواری ہسپتال میں واقع اے ٹی ایم سے زبردستی چار ہزارا روپے نکالنے پر مجبور کیا اور اس کے علاوہ پانچ ہزار روپے نقدی رقم بھی چھین لی۔

اس کے مطابق متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 69/2021 مقدمہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا اور تحقیات شروع کی گئی۔

دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پولیس چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شخص تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی اور ملزم کو خیام چوک سرینگر میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص کی پہنچان امتیاز احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن باغ مہتاب کے طور ہوئی ہے۔

سرینگر پولیس نے 'بدنام زمانہ' چور کو گرفتار کیا

پوچھ گچھ کے بعد اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ملزم گاڑیاں چوری کرنے کے علاوہ ٹرک اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو بھی چھریوں سے دھمکیاں دے کر لوٹتا رہا ہے۔ جبکہ اس نے گزشتہ کچھ دنوں کے دوران چار گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل، 55ہزار روپے کی نقدی رقم اور چار موبائل فون بھی چوری کئے ہیں۔

معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.