ETV Bharat / bharat

مودی نے کسانوں کے کھاتوں میں 19 ہزار کروڑ سے زائد رقم منتقل کی - مودی نے کسانوں کے کھاتوں میں

وزیراعظم نریندر مودی نے کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں ساڑھے 19 سو کروڑ روپے کی خطیر رقم منتقل کی۔

kisan samman nidhi yojana
kisan samman nidhi yojana
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 7:47 PM IST

ملک کو خوردنی تیل کے معاملے میں خود انحصار بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں اس کے لیے تیزی سے کام کرنا ہے۔

وزیر اعظم کسان سمان ندھی کے تحت ملک کے تقریباً 10 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 19 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کرنے کے بعد مودی نے کہا کہ خوردنی تیل میں خود انحصاری کے لیے اب قومی خوردنی تیل مشن۔آئل پام کا عزم کیا گیا ہے۔

اس مشن کے ذریعے کوکنگ آئل ایکو سسٹم میں 11 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسانوں کو معیاری بیج سے لے کر ٹیکنالوجی تک تمام سہولیات ملے۔ اس مشن کے تحت پام آئل کی کاشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر روایتی تیل کی فصلوں کی کاشت کو بھی وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار بھارت زرعی برآمدات کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوا ہے۔ کورونا کی مدت کے دوران ہی ملک نے زرعی برآمدات کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ 'آج جب بھارت ایک بڑے زرعی برآمد کنندہ ملک کے طور پر پہچانا جا رہا ہے، پھر ہمارے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ ہم خوردنی تیل کی اپنی ضروریات کے لیے درآمدات پر انحصار کریں۔ اس میں بھی درآمد شدہ پام آئل کا حصہ 55 فیصد سے زیادہ ہے۔ ہمیں اس صورتحال کو بدلنا ہوگا۔ ہزاروں کروڑ جو ہمیں خوردنی تیل خریدنے کے لیے بیرون ملک دوسروں کو دینا پڑتا ہے وہ صرف ملک کے کسانوں کو دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.