ETV Bharat / bharat

PM Modi To Flag Off Vande Bharat وزیراعظم مودی مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کریں گے - پی ایم مودی وندے بھارت کو جھنڈی دکھائیں گے

وزیر اعظم نریندر یکم اپریل کو رانی کملا پتی اسٹیشن پر بھوپال-نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 5:13 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن سے مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریں گے جو نئی دہلی تک چلے گی۔ قبل ازیں مودی بھوپال کے کشابھاو ٹھاکرے ہال میں جوائنٹ کمانڈرز کانفرنس-2023 میں بھی شرکت کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی دہلی کے پہلے نجی ڈولیپر کے ذریعہ تیاراورآپریٹڈ ریلوے اسٹیشن رانی کملا پتی اسٹیشن پرسہ پہر سواتین بجے منعقدہ ایک پروگرام میں بھوپال-دہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر اس کا افتتاح کریں گے۔

یہ ٹرین سنیچر کے علاوہ ہفتے میں چھ دن چلے گی۔ صبح تقریباً 5.30 بجے روانہ ہوکرسوا/ڈیڑھ بجے دہلی پہنچے گی اور واپسی میں ڈھائی یا پونے تین بجےچل کر رات میں تقریباً سوادس بجے رانی کملاپتی اسٹیشن پہنچے گی۔ راستے میں یہ ٹرین ویرانگنا لکشمی بائی جھانسی، گوالیار اور آگرہ اسٹیشنوں پر رکے گی۔ ویسٹ سنٹرل ریلوے کو اس ٹرین کے چلانے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ملک کی یہ 11ویں وندے بھارت ایکسپریس پہلی ایسی وندے بھارت ایکسپریس ہوگی جو دہلی سےآگرہ سیکشن پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔ اس سے پہلے 10 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

وندے بھارت ایکسپریس نے ملک میں مسافروں کے سفری تجربے کی نئی تعریف کی ہے۔ یہ ملک کی 11ویں وندے بھارت ایکسپریس ہوگی۔ وندے بھارت ایکسپریس کو مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو بہترین سفری سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہ ٹرین تمام مسافروں کو تیز، آرام دہ اور آسان سفر کا تجربہ فراہم کرے گی، خطے میں سیاحت کو فروغ اور اقتصادی ترقی کو حوصلہ افزائی ملے گی۔وندے بھارت ایکسپریس میں ڈبوں کی کل تعداد 16 ہے۔ ان میں سے 14 کوچز اے سی چیئر کارز اور دو ایگزیکٹو کلاس کوچز ہیں۔ اس میں مسافروں کے لیے 1128 سیٹیں دستیاب ہوں گی۔

تین روزہ فوجی کمانڈرز کانفرنس 30 مارچ سے یکم اپریل 2023 تک جاری رہے گی۔ کانفرنس کا تھیم 'ریڈی، ریسرجنٹ، ریلیونٹ‘ ہے۔ کانفرنس کے دوران مسلح افواج کی مشترکہ جنگی تیاریوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلح افواج کی تیاری اور ’خود انحصاری‘ کے حصول کے لیے دفاعی ماحولیاتی نظام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس میں تینوں مسلح افواج کے کمانڈرز اور وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Asia's First Woman Loco Pilot ایشیا کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ نے وندے بھارت ایکسپریس چلائی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.