ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی نے آسیان۔ انڈیا سمٹ میں کیا کچھ کہا، جانیے

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ دنیا ابھی بھی کورونا سے جوجھ رہی ہے۔ بھارت کو بھی کورونا کے دور میں کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایم مودی نے آسیان-انڈیا کانفرنس میں کہا - کورونا کے دور میں باہمی تعلقات مضبوط ہوئے۔

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 7:38 AM IST

Updated : Oct 28, 2021, 3:55 PM IST

وزیراعظم مودی کا آسیان انڈیا سمٹ سے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی 28 اکتوبر کو برونئی کی صدارت میں ورچول منعقد ہونے والی 18ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ جس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آسیان (ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشن) کا اتحاد اور مرکزیت ہندوستان کے لیے ایک اہم ترجیح رہی ہے۔

بھارت اور آسیان کے مابین شراکت داری کے 30ویں سال کے موقع پر 2022 کو بھارت آسیان دوستی کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس کو ورچول طریقہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 18ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کے باوجود ہم آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس کو ورچول طریقہ سے ہی صحیح اس روایت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ وبا کی وجہ سے ہم تمام کو کئی چیلنجوں سے نبردآزما ہونا پڑا لیکن یہ چلینجنگ وقت ہندستان۔آسیان کی دوستی کا امتحان بھی رہا۔ کووڈ کی وجہ سے ہمارا آپسی تعاون، باہمی ہمدردی، مستقبل میں ہمارے تعلقات کو تقویت دیتے ہوئے رہیں گے، ہمارے لوگوں کے مابین خیرسگالی کی بنیاد رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ بھارت اور آسیان کے مابین ہزاروں سال سے متحرک تعلقات رہے ہیں۔ ان کی جھلک ہمارے مشترکہ اقدار، روایات، زبانوں، گرنتھ، فن تعمیر، ثقافت، کھانے پینے ہر جگہ نظر آتے ہیں اور اس لیے آسیان کا اتحاد اور مرکوزیت بھارت کے لیے ہمیشہ ایک اہم ترجیح رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آسیان کا یہ خصوصی کردار ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی جو ہماری خطہ میں تمام کی سلامتی اور ترقی یعنی ’ساگر‘ پالیسی میں موجود ہے۔ ہندستان کی ہند بحرالکاہل پہل اور ہند۔ بحرالکاہل کے لئے آسیان کا نقطہ نظر اس خطے میں ہمارے مشترکہ ویزن اور باہمی تعاون کا فریم ورک ہے۔

مودی نے کہا کہ 2022میں ہماری شراکت داری کے 30برس مکمل ہوں گے۔ ہندستان بھی اپنی آزادی کے 75سال مکمل کرے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس اہم موڑ پر ہم ’آسیان۔ہندستان دوستی سال‘ کے طور پر منائیں گے۔ ہندستان آئندہ صدر کمبوڈیا اور ہمارے کنٹری کوآرڈی نیٹر سنگاپور کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

بتا دیں کہ یہ کانفرنس ہر سال منعقد کی جاتی ہے جو آسیان اور بھارت کو اعلیٰ سطح پر بات چیت کا موقع فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال نومبر میں 17ویں آسیان چوٹی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

برونائی، جو اس وقت 10 ملکی بلاک کی قیادت کر رہا ہے، مسلسل کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے ویڈیو کے ذریعے تین روزہ اجلاسوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ سربراہی اجلاس کا افتتاح پیر کو سلطان حسن البلقیہ نے کیا۔

Last Updated : Oct 28, 2021, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.