ETV Bharat / bharat

National Youth Day2022: پچیس ویں قومی یووا مہوتسو کے موقع پر پروجیکٹوں کا افتتاح

سوامی ویویک آنند کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے قومی یووا مہوتسو کا افتتاح کیا۔ قومی یوم نوجوان کے موقع پر دو روزہ آن لائن پروگرام منعقد ہوں گے۔ Modi inaugurate 25th National Youth Festival in Puducherry

25 ویں قومی یووا مہوتسو
25 ویں قومی یووا مہوتسو
author img

By

Published : Jan 12, 2022, 2:20 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے سوامی ویویک آنند کی جینتی کے موقع پر بدھ کو پڈوچیری میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی یووا مہوتسو کا افتتاح کیا۔ یہ دن نوجوانوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے اور اپنے سلور جوبلی سال کے موقع پر آلائن طریقے سے دو روزہ پروگرام چلایا جائے گا۔ Modi inaugurate 25th National Youth Festival in Puducherry

مسٹر مودی نے اس موقع پر ایئر تھیئٹر سے لیس ایک آڈیٹوریم پیرونتھلیور کام راجر منی منڈپم اور کچھ پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔

اس بارے میں جاری ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیسٹیول ملک کے نوجوانوں کے ذہن کو سمت دینے اور انہیں قوم کی تعمیر کے لئے طاقت کے طور پر اسے متحد کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی متنوع ثقافت کو ساتھ لانا اور انہیں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے اتحادی دھاگے میں پرونا ہے۔ پروگرام میں اطلاعات و نشریات ،کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے دل میں نوجوانوں کےلئے خاص جگہ ہے۔

وزیراعلی این رنگا سوامی نے تمل سنت کوی تروولوور کی وانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا راج کاج وہ ہوتا ہے جو بہتر طریقے سے وسائل جمع کرے اور حکومت اور عوام پر اس کا صحیح استعمال کرے۔ انہوں نے مسٹر مودی کو گوڈ گورننس کا علم بردار بتایا اور یہاں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بحران کی وجہ سے اس سال فیسٹیول کو آن لائن منعقد کیا ہے۔ انہوں نے پڈوچیری کو علم کی زمین بتایا۔

یہ انعقاد کل مکمل ہوگا۔ اس دوران قومی یووا چوٹی کانفرنس ہوگی، جس میں چار خصوصی موضوعات پر پینل بحث ہوگی۔ نوجوانوں کی قیادت میں ترقی اور ابھرتے مسئلوں اور چیلنجوں کا حل نکالنے کے لئے نوجوانوں کو تحریک دینے سے متعلق کوششوں کے سلسلے میں ماحول، موسمی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے اہداف پر مبنی اضافے، ٹیکنولوجی، آنٹرپرینیورشپ اور اختراع ،مقامی اور قدیم علم، قومی کردار، قومی تعمیر اور مقامی اور علاقائی اداروں کی ترویج جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ’میرے خوابوں کا ہندوستان‘ اور "ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے نامعلوم ہیروز " پر منتخب مضامین کی نقاب کشائی کی۔ ان دونوں موضوعات پر ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے مضامین لکھے تھے جن میں سے کچھ مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مسٹر مودی نے چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کے ایک ٹیکنالوجی سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ یہ تقریباً 122 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے پڈوچیری میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا اور ہر سال تقریباً 6400 ٹرینیز کو تربیت دے سکے گا۔

وزیر اعظم مودی نےایک ایئر تھیئٹر آڈیٹوریم پیرونتھائلیور کام راجر منی منڈپم کا بھی افتتاح کیا، جسے مرکز کے زیر انتظام حکومت نے تقریباً 23 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔ اس میں ایک ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یواین آئی

مزید پڑھیں: National Youth Day 2022: سوامی وویکانند کی سالگرہ پر کیوں منایا جاتا ہے قومی یوم نوجوان، جانیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.