ETV Bharat / bharat

غلام نبی آزاد کو الوداع کرتے ہوئے وزیر اعظم رو پڑے

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 11:38 AM IST

Updated : Feb 9, 2021, 12:24 PM IST

وزیراعظم نے کہا آزاد ایوان کے کام کاج کے تئیں حد درجہ مخلص رہے۔ وہ ہمیشہ اپنے کام کو ایمانداری اور پوری لگن سے کیا کرتے تھے۔

غلام نبی آزاد کو الوداع کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر رو پڑے

حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد کو الوداع کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی آج ایوان بالا میں جذباتی ہوگئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں اپنی مدت پوری ہونے پر 15 فروری کو ریٹائر ہونے والے غلام نبی آزاد کی خدمات کو یاد کیا اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے خطاب کے دوران غلام نبی آزاد سے متعلق ایک واقعہ کی یاد تازہ کر رہے تھے۔

غلام نبی آزاد کو الوداع کرتے ہوئے وزیر اعظم رو پڑے

انہوں نے کہا غلام نبی آزاد نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ بھارت کی سیاسی، سماجی، تہذیبی اور ثقافتی باریکیوں سے بخوبی واقف ہیں۔ وزیراعظم نے کہا غلام نبی آزاد ایوان کے کام کاج کے تئیں حد درجہ مخلص رہے۔ وہ ہمیشہ اپنے کام کو ایمانداری سے کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا غلام نبی آزاد کے لئے جماعت سے زیادہ ملک اہم تھا۔

وزیراعظم نے کہا غلام نبی آزاد ایک کھلے ذہن والے انسان ہیں جو ہمیشہ مثبت خیالات کو ترجیح دیتے ہیں۔

مودی نے کہا 'اقتدار آتا ہے، جاتا ہے، لیکن اقتدار کو کس طرح سنبھالا جاتا ہے ، غلام نبی آزاد جی سے ہم سب کو سیکھنا چاہئے۔'

انہوں نے مزید کہا 'مجھے یقین ہے کہ آزاد کی نرم دلی، خوش مزاجی، خاموشی اور قوم کے تئیں نیک جذبات ہمیشہ ان کے سینوں میں تازہ رہے گا۔'

انہوں نے اس موقع پر غلام نبی آزاد کے تجربات کو سلام بھی کی۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.