ETV Bharat / bharat

BJP National Executive Meeting وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کی تنظیم کو ملک کی ترقی سے جوڑنے کا منتر دیا - بی جے پی کی تنظیم کو ملک کی ترقی سے جوڑنے کا منتر

بی جے پی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے اختتام پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پرائمری ممبروں کے لیے ضلع سطح کی کانفرنسیں منعقد کریں اور پارٹی کارکنوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ ووٹ کی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی اور سماج کی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہو جائیں۔

BJP National Executive Meeting
BJP National Executive Meeting
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 10:56 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ پرائمری ممبروں کے لیے ضلع سطح کی کانفرنسیں منعقد کریں اور پارٹی کارکنوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ ووٹ کی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی اور سماج کی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہو جائیں اور سماج کے تمام طبقات بالخصوص پسماندہ طبقات کے ساتھ جذباتی تعلق قائم کریں۔

مودی نے یہ بات پیر کو شروع ہوئی بی جے پی کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے اختتام پر اپنے رہنما پیغام میں کہی۔ وزیر اعظم کی تقریر کے اہم نکات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا، "وزیر اعظم کی آج کی تقریر متاثر کن تھی، ایک ویژنری بھی تھی اور ایک نیا راستہ دکھانے والی تھی۔"

فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعظم نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی زندگی کا ہر لمحہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے لیے وقف کریں۔ اس امرت کال کو کرتویہ کال میں بدل کر ہی ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مودی نے کہا کہ بی جے پی کے مورچوں کے پروگرام سرحدی گاووں میں منعقد ہونے چاہئیں تاکہ وہ مرکزی دھارے میں آ سکیں اور ہم ان کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کو خواہش مند اضلاع کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر غذائی قلت کے مسئلے کے لیے بی جے پی کی سطح پر غذائیت کی مہم شروع کی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ جس طرح کاشی تمل سنگم منعقد کیا گیا تھا، ہماری تمام ریاستوں کو زبان اور ثقافت کے تال میل کو بڑھا کر ایک دوسرے سے جذباتی طور پر جڑنا چاہیے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جس طرح ہم نے بیٹی بچاو مہم کو کامیاب بنایا، اسی طرح دھرتی ماتا کی پکار بھی سننی ہوگی اور سیو ارتھ مہم بھی چلانی ہوگی۔ کیمیاوی کھادوں کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سامنا ہے۔ لہذا دھرتی ماں پر اثرات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کام کسانوں کی مدد سے اور انہیں ساتھ لے کر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی منتقلی کے میدان میں بی جے پی کو حکومت کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha elections 2024 لوک سبھا 2024 کا انتخابات جے پی نڈا کی قیادت میں لڑا جائے گا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.